ووٹ دینے کا مطلب گٹھ جوڑ نہیں ہوتا، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی فیصلے ملکی استحکام کو دیکھ کرکیے جاتے ہیں،ووٹ دینے کا مطلب گٹھ جوڑ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ گٹھ جوڑ کےسارے الزامات مسترد کرتے ہیں،پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نےوزارت عظمیٰ کا امیدوار کھڑاکرکےخانہ پری کی۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ عدالت میں تاریخوں کا سلسلہ جاری ہےلیکن ہم مطمئن ہیں۔

علاوہ ازیں فاروق ستارکےخلاف اشتعال انگیزتقاریرمیں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی جبکہ فاروق ستار کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے