جی ٹی روڈ تا لاہور 15حلقوں میں 14پر ن لیگ کا راج

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایوان اقتدار سے رخصتی کے بعد اپنی سیاسی طاقت کے دل یعنی لاہو ر جانے کےلئے جنوبی ایشیاء کی قدیم سڑک گرینڈ ٹرنک روڈ یا جی ٹی روڈ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جسے سیاسی ماہرین طاقت کا بھرپور مظاہر ہ کرنے سے تشبیہ دے رہے ہیں ۔

جی ٹی روڈ جن علاقوں سے گزرتی ہے، اس میں قومی اسمبلی کے تقریباً15 حلقے آتے ہیں جس میں سے 14 پر ن لیگ کا راج ہے ۔

اسلام آباد اور روالپنڈی سے جی ٹی روڈ پر آنے کےلئے سابق وزیر اعظم دیگر شہریوں کی طرح روات کے مقام پر آئیں گے ۔

یہ حلقہ این اے 52 میں آتا ہے جو سابق وزیر داخلہ اور نواز شریف کے قریبی ساتھی چوہدری نثار علی خان کا حلقہ ہے ۔

اس حلقے سے گزر کر مندرہ کے مقام پر قومی اسمبلی کا دوسرا حلقہ این اے 51 کا آغاز ہوگا ۔

جون لیگ کے ایم این ا ے راجہ محمد جاوید اخلاص کے پاس ہے ۔ اس حلقے میں گجر خان سے ہوتے ہیں ،سابق وزیر اعظم کا قافلہ این اے 62 میں سوہاوہ تحصیل میں داخل ہوگا ۔

یہ حلقہ ن لیگ کے ایم این اے چوہدری خادم حسین کے پاس ہے ۔ اس حلقے میں دینا اور ضلع جہلم سے ہوتے ہوئے سرائے عالمگیر کے مقام پر جی ٹی روڈ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 107 میں داخل ہوگی، جو ن لیگ کے ایم این اے چوہدری عابد رضاکی نشست ہے ۔

یہاں سے سابق وزیر اعظم کھاریاں جائینگے اور پھر جی ٹی روڈ انہیں حلقہ این اے 106گجرات 3 میں کھاریاں کینٹ لے جائے گی۔

جو پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کا حلقہ ہے۔ اس حلقے میں لالہ موسیٰ سے ہوتے ہوئے آدوال اور پھر جی ٹی روڈ سیدھا گجرات شہر کے بیچوں بیچ حلقہ این اے 105 میں داخل ہوجائے گی ۔

یہ وہ واحد حلقہ ہے جو ن لیگ کے بجائے چوہدری برادران یعنی ق لیگ کے ای این اے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے پاس ہے ۔

یہاں دریائے چناب سے ہوتےہوئےنواز شریف کا قافلہ این اے 101 میں داخل ہوگا جو ان کی پارٹی کے ایم این اے جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد کا حلقہ ہے ۔

اس حلقے میں وزیر آباد اور گھگر سے ہوتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا قافلہ گجرانوالہ میں داخل ہوگا جو چار حلقوں سے گزرے گا۔

پہلے پی ایم ایل این کے ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک کے این اے 97میں گجرانوالہ کینٹ ، پھر موجودہ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کے حلقے این اے 96 گجرانوالہ شہر ، پھر این اے 98کے ایم این اے میاں طارق محمود، اور پھر این اے 99 کے رانا عمر نذیر خان کے حلقے میں کامونکی شہر میں داخل ہوگا۔

یہاں جی ٹی روڈ سے سادھوکے شہر اور وہاں سے ن لیگ کے ایم این اے رانا افضل حسین کے حلقے این اے 131 میں داخل ہوجائینگے ۔

یہاں سے مرید کےاور کالا شاہ کا کو سے ہوکر جی ٹی روڈ انہیں این اے 132 لے جائے گی ۔ یہ حلقہ ن لیگ کے ایم این اے اور موجودہ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداواررانا تنویر حسین کا ہے ۔

اس حلقے میں فیروزوالا سے ہوتے ہوئے ن لیگ کے سابق سربراہ کا قافلہ این اے 118 لاہور 1میں داخل ہو گا۔
یہ حلقہ ن لیگ کے ایم این اے محمدریاض ملک کا ہے ۔

اس حلقے سے شاہدرہ سے ہوتے ہوئے سابق وزیر اعظم اپنے حلقے یعنی این اے 120 لاہو ر 3میں داخل ہوجائیں گے۔

اس پورے سفر میں وہ 280 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے