پاکستان پیپلزپارٹی آج چنیوٹ میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرےگی ، جلسے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔
جلسے کا اہتمام چنیوٹ کے اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں کیاگیاہے،جس کی تیاریاں جاری ہیں ۔ منتظمین کے مطابق اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں 12 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی ۔
شہر کے مختلف مقامات کو پیپلزپارٹی کےپرچم سے سجایاجارہاہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری جلسے سے خطاب کریںگے ۔