وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سرکاری دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ،گورنر سندھ اورآئی جی سندھ نے وزیراعظم کااستقبال کیا۔

وزیراعظم کی کراچی آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت ایئرپورٹ پر موجودتھی۔

ایم کیوایم کے رہنما رشیدگوڈیل بھی وزیراعظم کے ساتھ کراچی آئے ہیں۔

وزیراعظم بننے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے، انہوں نے اپنی آمد کے بعد مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزار قائد پر حاضری کے موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال،گورنرسندھ محمدزبیر اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی آج کراچی ایکسپو سینٹر میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کی 3 روزہ فورتھ ’’انٹرنیشنل ایکسپو 2017 ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ ن کے وفود سے ملاقات کے علاوہ دیگر سیاسی و کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریںگے ، وزیر اعظم کوامن وامان سے متعلق بریفنگ بھی دیے جانے کا امکان ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے