پورا رمضان آذان اور عبادت نہیں کرنےدی گئی

قدوس سید

آئی بی سی اردو، اسلام آباد

۔ ۔ ۔ ۔

640x392_83551_231682

روہنگیا مسلمانوں کی تنظیم گلوبل روہنگیا سینٹر نے دنیا بھر کے  مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو یاد رکھیں ۔

گلوبل روہنگیا سینٹر کے صدر شیخ عبداللہ سلامت معروف نے مکة المکرمة سے  گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں  روہنگیا مسلمانوں کو کسی ایک مسجد میں بھی عبادات نہیں کر نے دی گئی ۔ آزان کی اجازت ہے اور ہی نماز جنازہ پڑھنے دیا جاتا ہے ۔

برماکے شہری ہونے کے باوجود 1982 سے روہنگیا کی شہریت چھین لی گئی ہے اور ان کے لیے عید کی خوشیاں منانا خواب سے کم نہیں ۔

شیخ عبداللہ معروف نے آئی بی سی اردو سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو نقل و حرکت، جائیداد اور مذہبی آزادی کیلئے عالمی برادری برما پر سفارتی دباؤ ڈالے ۔ روہنگیا کو اقلیتی گروہ قرار دیکر ان کی شہری آزادیاں یقینی بنائی جائیں ۔

برمی حکومت کے مظالم سے پریشان روہنگیا ملائشیا، انڈونیشیا ، تھائی لینڈ اور دیگر ہمسایہ ممالک کی جانب ہجرت  پر مجبور ہیں ۔ وہ انسانی سمگلروں کے رحم و کرم کا شکار ہیں ۔

مظلوم روہنگیا کے لیے تاریخ میں پہلی بار 5 جون 2015  کو باقاعدہ دن منا یا گیا ۔ اس روز  کر پاکستان سمیت سات ممالک میں مظلوم روہنگیا کے لیے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ ان مظاہروں میں تمام مذاہب اور مسالک کے افراد شریک تھے ۔ ان مظاہروں کا آغاز پاکستان میں سول سو سائٹی نے کیا تھا ۔

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے