نیب نے شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق سعودی عرب کی حکومت کوخط لکھ دیا ہے۔ نیب نے خط میں لکھا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات دی جائیں۔
ذرائع کے مطابق نیب نے سعودی حکومت سےمل کی خریداری کیلئےادائیگی کےذرائع کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے خط میں لکھا ہے کہ 30 اگست تک تفصیلات فراہم کی جائیں۔
نیب نے نواز شریف، حسین، حسن نوازسمیت دیگرکےاثاثوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں