پرویز رشید اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان بیانات کی جنگ شروع

چوہدری نثارنے مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں خنجرگھونپا، پرویزرشید

 سابق وزیراطلاعات پرویزرشیدنے کہاہے کہ چوہدری نثارنے مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں خنجرگھونپا،ن سے وفاداری کے بجائے عمران نیازی سے دوستی نبھائی ۔

ٹوئیٹرپراپنے پیغام میں پرویزرشیدنے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان نے مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں خنجرگھونپاہے ،نثارنے مسلم لیگ ن سے اپنی وفاداری نہیں نبھائی بلکہ عمران نیازی سے دوستی نبھائی ،وہ کابینہ کے وزیرہوتے ہوئے بھی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے بنے ہوئے تھے .

جے آئی ٹی دراصل وزارت داخلہ کی ہدایات پرعمل کررہی تھی ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارمشرف کی آمریت کے دورمیں نوازشریف سے بے وفائی کرچکے تھے ،دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کے چندلوگ پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پرکیسے حملہ آورہوئے

چوہدری نثار علی خان کے ہربیان اورعمل سے ظاہرہوتاہے کہ وہ مخالفین کی زبان بول رہے ہیں۔

چوہدری نثار نے سینیٹرپرویزرشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اپنی غلطیاں وزارت داخلہ اوراسٹیبلشمنٹ پرڈالناچاہتے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے سینیٹرپرویزرشیدکے وزارت داخلہ بارے بیان پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ کچھ لوگ اپنی غلطیاں وزارت داخلہ اوراسٹیبلشمنٹ پرڈالناچاہتے ہیں ،ایسے لوگوں کی سوئی وزارت داخلہ اورچوہدری نثارپرپھنس گئی ہے ،بہترہوتااگرپرویزرشیداپنے بیان کی وضاحت کردیتے۔

ترجمان سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارخان نے سابق وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدکے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں کاملبہ وزارات داخلہ اوراسٹیبلشمنٹ پرڈال دیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ پرویزرشیدبتاتے کہ کارستانیوں پرپردہ ڈالنے کیلئے انہیں وزیرداخلہ سے کس مددکی توقع تھی ۔ترجمان کاکہناتھاکہ پرویزرشیداپنی حکومت کومشورہ دیں کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پرلائیں ۔پرویزرشیدپہلیاں بجھوانے کے بجائے سازش کی کھل کروضاحت کریں ،۔

ڈان لیکس میں فیصلہ دینے والی چھ رکنی کمیٹی میں وزارت داخلہ کاایک ممبرتھا،ان کے خلاف فیصلہ دینے والی کمیٹی میں پانچ ممبروفاقی یاصوبائی حکومت کے ماتحت تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے