نوازشریف فیملی کو مزید نوٹس جاری نہیں کریں گے، نیب ذرائع

نوازشریف فیملی کو جتنے نوٹس جاری کرنے تھے کردیے، اب نیب کی طرف سے مزید کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا،

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ریفرنس داخل کرنے کے لیے گرفتاری ضروری نہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوازشریف فیملی اگر پیش نہ ہوئی تو ان کو مزید نوٹسز جاری نہیں کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پیشی کیلئے قانون کے مطابق 15/15 دن کے وقفے سے 3 نوٹس جاری کیے جاتے ہیں لیکن اس کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے ریفرنس داخل کرنے میں صرف21 دن باقی ہیں، اس لیے نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل میں مزید نوٹس جاری نہ کیے جائیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سے ملنے والے ریکارڈ کی روشنی میں ہی ریفرنس داخل کردیا جائے گا، ریفرنس داخل کرنے کیلئے گرفتاری ضروری نہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا گرفتاری کا فیصلہ عدالت کرے گی، اگرعدالت کے سامنے بھی ملزمان پیش نہ ہوں تو وارنٹ جاری ہوںگے اور گرفتاری نہ ہوسکنے کی صورت میں جائیداد کی ضبطی اور اشتہاری قراردینے کا عمل شروع ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے