نیب نے انکوائریوں کی فہرست ہائیکورٹ میں جمع کرادی

نیب نے صوبائی وزرا سابق صوبائی وزرا، ارکان صوبائی اسمبلی اور سرکاری ملازمین کے خلاف نیب انکوائریوں کی فہرست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔سندھ کی کئی سیاسی شخصیات کےنام فہرست میں شامل ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیب قانون کو ختم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت آج کرے گا ۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی نیب کی فہرست میں ایکسائز کے وزیر غنی چند اسرانی ، وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار،سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ، دوست محمد صوبائی وزیر زکوۂ و عشر، سابق ناظم کراچی مصطفی کمال ،سابق صوبائی وزیر معدنیات آغا طارق سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی ، ڈاکٹر عاصم حسین کے نام شامل ہیں۔

سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو ،سابق ایم پی اے اعجاز شاہ شیرازی سابق ایم پی اے نواب تیمور تالپور کے نام بھی نیب فہرست میں شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں انکوائریوں کا سامنا کرنے والے سندھ کے تقریباً تین سو سرکاری ملازمین کے نام بھی شامل ہیں ۔

ان اہم سرکاری ملازمین میں سابق آئی جی پولیس سندھ غلام حیدر جمالی ،سیکرٹری غلام مصطفیٰ پُھل، سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کے نام بھی شامل ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو ارکان اسمبلی و دیگر کے خلاف نیب انکوائریوں اور مقدمات کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے