چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی ہفتہ 2ستمبر کو ہوگی

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 1438ھ 24اگست 2017ء کو جبکہ عیدالاضحی 10 ذی الحج 1438ھ ہفتہ 2ستمبر 2017ءکو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کی کسی زونل کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی،جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے چاند کی عدم رویت کا اعلان کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بعد نمازِ عصر دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو اکمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اجلاس کی صدارت کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو زونل کمیٹیوں کی جانب سے چاندکی رویت کے بارے میںشرعی شہادت نہیں ملی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے چاند کی عدم رویت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہو ئے کہا پاکستان میں بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا،اس لیے کسی مقام سے چاند کی رویت کی شہادت نہیں ملی،لہٰذا یکم ذی الحج 1438ھ 24اگست 2017ءاور عیدالاضحی 10 ذی الحج 1438ھ بروزہفتہ 2ستمبر 2017ءکو ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں یکم ذوالحج 23اگست کو ہو گی اور حج بروز جمعرات 31اگست کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں عیدالاضحی یکم ستمبر بروز جمعہ کو منائی جائے گی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے