چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کی حمایت کر دی

امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پرچین کے بعد روس نے بھی پاکستان کی حمایت کر دی،روس کا کہنا ہے کہ پاکستان پردباؤبڑھانےسے افغانستان میں منفی نتائج سامنے آئیں گے۔

روسی صدارتی مندوب برائےافغانستان ضمیرکابولوف کابیان میںکہنا تھا کہ پاکستان پردباؤبڑھانےسےخطےکی سیکورٹی صورتحال میں عدم استحکام پیداہوگا۔

ضمیرکابولوف نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

روسی صدارتی مندوب برائےافغانستان نے مزید کہا کہ خطے میں کسی بھی قسم کا عدم استحکام افغانستان کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں اور پاکستان انسداد دہشت گردی جنگ کے محاذ پر ڈٹا ہوا ہے، جس میں پاکستان نے قابل قدر قربانیاں دی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے