وزیر خارجہ امریکا کے دورے پر نہیں جائیں گے

امریکی صدرکی دھمکیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے، وزیر خارجہ خواجہ اصف امریکا کے دورے پر نہیں جارہے۔

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو اس حوالے سے دوست ممالک سے رابطہ کاری کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے چین سمیت دوست ممالک کے دوروں کا امکان ہے۔

ادھر پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف الزامات کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو غیر مستحکم نہیں کر رہا، پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا افغانستان کو مستحکم نہیں کرے گا، پاکستان کو افغانستان تنازع کے باعث مہاجرین، منشیات اور اسلحہ آیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان مستحکم اور پر امن افغانستان کےلیے تمام بین الاقوامی کوششوں کو سپورٹ کر رہا ہے، پاکستان نے پر امن افغانستان کے لیے تمام عالمی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے،پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 120ارب ڈالرسے زیادہ نقصان ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف تشدد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیتا، پاکستان دوسرے ملکوں سے بھی ایسا ہی تعاون چاہتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے