امریکی پالیسی پر مشاورت، وزیرخارجہ تین ممالک کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: افغانستان اور جنوبی ایشیاء کے لیے نئی امریکی پالیسی پر مشاورت کے لیے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف آئندہ ہفتے کے دوران اپنے تین ملکی دورے کا آغاز کریں گے.

وزیر خارجہ کے دورہ چین، روس اور ترکی کے لیے حتمی تاریخیں طے کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے.

ان ممالک کے دوروں کا فیصلہ جمعرات (24 اگست) کے روز ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا.

واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران امریکی الزامات پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا تھا.

دوسری جانب علاقائی ممالک کے دوروں کے لیے وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے دوطرفہ بات چیت کے لیے طے شدہ دورہ امریکا ملتوی کردیا گیا.

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ‘وزیر خارجہ خواجہ آصف مشاورت کے لیے علاقائی ممالک کا دورہ کریں گے’.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے