خیبر پختونخوا کا نیرو بانسری بجاتا ہے، سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پی کے کے نیرو اور ایک بے وقوف آدمی ہیں،خیبر پختونخوا کا نیرو بانسری بجاتا ہے،
پشاور میں کچھ ہوجائے، خان صاحب وہاں جانا پسند نہیں کرتے۔

لاہور میں میاں نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امرہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان غیرذمہ دارشخص ہیں جو ایک مہرے کے طور پر کام کر رہے ہیں ،خیبر پختون خواہ میں ڈینگی کا حملہ ہویا آدم خور چوہوں کا یہ کبھی وہاں کا رخ نہیں کرتے جہاں ان کی ضرورت ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم جب سازش کی بات کرتے ہیں تو اشارہ کسی ریاستی ادارے کی طرف نہیں ہوتا ہمیں عدلیہ سے نہیں عدالتی فیصلے پر اعتراض ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالف مسلسل ڈھول پیٹ رہے ہیں، ان کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے کہ 2018ءکے الیکشن تک مسلم لیگ ن کو رگیدو۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور ان کےبیٹے کی مخالفت کا ہمیں فائدہ ہی ہوگا،ہم نے نہ تو کسی سے محاذ آرائی کرنی ہے اور نہ ہی مقابلہ کرنا ہے۔

علاوہ ازیں ریلوے ہیڈ کواٹر لاہور میں ریلوے اور نادرا کے درمیان کمپیوٹرائزڈ ایمپلائنمنٹ کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی جی نادرا کرنل نعمان اور ڈائریکٹر آئی ٹی ریلوے فاہد رحمان نے ایم اویو پر دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ انگریزوں کے دیے ہوئے ریلوے نظام کو بدلنے کا وقت آگیا ہے، اس کو تبدیل کرنے اور بہتر بنانے کی ضروت ہے۔

تقریب میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت نادرا اور ریلوے کے افسران نے بھی شرکت کی۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نادرا کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہہ کہ ریلوے کے نظام کو مزید بہتر بنا نےاور چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لیے سسٹم کو ڈیجیٹل بنانا ادارے کی ترقی کے لیے کارآمد ہو گا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے