نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اور مداری چار سال سے عوام کے ووٹ کی طاقت کم زور کر رہے تھے ۔
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی امیدوار اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔
مریم نواز نے آج موہنی روڈ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے چار سال جب نواز شریف کام کر رہے تھے تو یہ لوگ سازشیں کر رہے تھے ،سازشیں کرنے کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔
مریم نواز کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد موہنی روڈ پربے تابی سے انتظار کر رہی تھی۔
ان کی آمد سے قبل گھوڑ ڈانس کیا گیا ،کارکنوں نے کلثوم نواز، نواز شریف ،مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں کی تصاویر کے پوسڑ اٹھا رکھے، مریم کے آتے ہی لیگی کارکنوں نے پر جوش نعرے بازی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
مریم نواز کو نعروں کی گونج میں انتخابی دفتر تک لایا گیا لیکن کارکنوں کی بڑی تعداد اور ان کے جوش خروش کی وجہ سے مریم نے گاڑی کھڑے ہوکر خطاب کیا۔
مریم نواز اپنے خطاب میں کہا کہ کھلاڑیوں اور مداریوں کو شکست دینی ہے،17دسمبر کو نواز شریف فتح دلوانی ہے۔
مریم نواز کی آمد پر سییکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، دوسری جانب کارکنوں نے اس موقع پر آتش بازی بھی کی۔