یابائٹ پاکستان میں کام نہیں کرتی، چینی حکومت کی تردید

چینی حکومت نے کہا کہ چینی کمپنی یابائٹ پاکستان میں کام نہیں کرتی۔

چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن کا کہنا ہے کہ اس کمپنی نے حکومت کودھوکادینےکیلئےجعلی خطوط بنائےجس
پرسزادی گئی۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میٹرو میں کرپشن کے الزامات مسترد کردیے تھے، شہباز شریف نے الزام لگانے والوں کو چیلنج دیا تھا کہ 48گھنٹے میں ثبوت لائے گئے تو قوم انکی گردن اڑا دے ۔

چینی ریگولیٹر کے مطابق کسی بھی پاکستانی شخصیت کے ساتھ یابائٹ کے کاروباری لین دین کا ثبوت نہیں ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی اور چائنا سیکورٹیزریگولیٹری کمیشن کے باضابطہ بیان میں اس بات کی تصدیق کردی گئی ہےکہ چینی ریگولیٹرکی موجودہ تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر انہیں ایسے شواہد نہیں ملے ہیں جس سے یابائٹ کے کسی بھی پاکستانی شخصیت کے ساتھ کاروباری لین دین کا اظہار ہوتا ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے