عید الاضحی آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں عیدالاضحی کا تہوار آ ج مذہبی جوش و خروش اور دینی جذبہ کے تحت منایا جائے گا۔ کروڑوں فرزندان اسلام سنت ابراھیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔

نماز فجر کے بعد ملک بھر میں سینکڑوں چھوٹے بڑے نماز عید کے اجتماعات منعقد ہونگے۔

امت مسلمہ کی یک جہتی اور وطن کی سلامتی، خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی جس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانور وں کی قربانی کی جائے گی۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی آج عید قرباں منائی جائے گی جبکہ سعودی عرب، عرب امارات، خلیجی ممالک، یورپ، امریکا، جاپان، انڈونیشیا، افغانستان میں جمعہ کے روز عید منائی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے