افغان مسئلے کا فوجی حل موجود نہیں،خواجہ آصف

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل موجود نہیں، پاکستان امن پسندملک ہے،ہمسایہ ممالک سےبرابری کی بنیادپربہتر تعلقات چاہتے ہیں،افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔

ٓذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جاری پاکستانی سفیروں کی 3روزہ کانفرنس سے افتتاحی خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان مسلسل کہہ رہا ہے افغان مسئلے کا فوجی حل موجود نہیں،افغان صدرکی جانب سےمذاکرات کی بات پاکستان کےموقف کی حمایت ہے۔

کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال ،امریکا کی خطے سے متعلق پالیسی اورآئندہ کی حکمت عملی زیر غور ہے۔خواجہ آصف نے امریکی پالیسی اور علاقائی صورتحال پر سفرا سے تجاویز بھی مانگ لی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ ہرسطح پراٹھاناہوگا،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

کانفرنس میں امریکا، روس، چین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، برسلز سمیت مختلف ملکوں میں تعینات پاکستانی سفیر شریک ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے