پاکستان تحریک انصاف کی این اے 120 کے ضمنی انتخاب کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پاناماکیس کاجوفیصلہ آیااس کاہم نےسوچابھی نہیں تھا۔
این اے120 میں پی ٹی آئی کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین راشد نے مزید کہا کہ این اے120سےنوازشریف تین دفعہ منتخب ہوئے مگر انہوں نے ایک باربھی یہاں کا دورہ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے حلقے کےلوگوں کا کبھی نہیں سوچا، اپنی تجوریاں بھرنےکےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ نوازشریف کےگھرکی قیمت میں حلقےمیں 50 ہزار گھر بن سکتےہیں،جبکہ این اے120 میں پینےکا صاف پانی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کہتےپھررہےہیں مجھے کیوں نکالا،آپ کوکیوں نکالاگیا، یہ آپ کی سمجھ نہیں آرہا تو ہم آپ کو سمجھائیں گے۔
یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ میرےخلاف جو امیدوار ہیں وہ تو چلی گئی ہیں، البتہ میں نےمریم نوازکومناظرےکےلیےچیلنج دیاہے۔