روہنگیا کا قتل عام : نیشنل پریس کلب کے باہر شعرا کا احتجاجی مظاہرہ

نیشنل پریس کلب کے باہر شعرا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر شعرا نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کے وہ برمی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور انکے گھرروں کو نذرِ آتش کرنے سے روکے۔

پاکستانی حکومت بھی ترکی کی طرح برما کیساتھ ناصرف اپنے تعلقات ختم کرے بلکہ اپناسفیربھی فوری طورپروہاں سے احتجاجاً بلائے .

مظاہرے کے شرکاء نے بینرزاورپلے کارڈاٹھا رکھے تھے جس پربرمی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔

مظاہرین نے برمی حکومت اور بدھ ملیشیا کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔مظاہرے کے شرکاء نے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام اور ان پر کئے جانے والے مظالم کو فوری طور پرختم کرانے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے