اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع عوامی مرکزمیں لگی آگ پر قابو پالیا گیاہے،عمارت سے چھلانگ لگانے والا دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے ،آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی۔
ریڈزون میں واقع عوامی مرکز میں صبح کے وقت آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آگ لگنے کے بعد رینجرز،پولیس،سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ کےحکام عوامی مرکزپہنچ گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈکی7گاڑیوں نے آگ بجھانےمیں حصہ لیا۔
ڈائریکٹرڈی ایم اے طاہر شہباز کا کہنا ہے تین سے چار گھنٹے تک کولنگ کا عمل جاری رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت سے چھلانگ لگانے والے دونوں نوجوان عوامی مرکز میں قائم نجی کال سینٹر میں ملازمت کرتے تھے۔
ریسکیو ذرئع کےمطابق ایمرجنسی راستہ موجود تھا لیکن نوجوانوں نےگھبراہٹ میں چھلانگ لگائی۔جان بچانےکے لیےکودنےوالےدونوں نوجوان بعد ازاں دوران علاج چل بسے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی،جس سے گراؤنڈ فلورپرواقع وفاقی محتسب کےدفتر میں لگی،آگ لگنےسے وفاقی محتسب آفس کا ریکارڈ بھی متاثرہوا۔آگ لگنے سے پارکنگ میں موجود 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔