وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے تو عمران خان کو گرفتار کریں گے۔
وزیر اعظم نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہےتوعمران خان کوگرفتارکریں گے اور نیب حکم سابق وزیراعظم کے لیے آیا توبھی عمل کریں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا، عدم پیشی پر الیکشن کمیشن ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکا ہے۔