ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام امریکی منصوبہ ہے، فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام امریکی منصوبہ ہے، امریکا پاکستان افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے۔
لکی مروت میں ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ورلڈٹریڈسینٹر پرحملہ مسلمانوں کے خلاف سازش تھی۔
انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف دور حکومت میں پاکستان نے بندآنکھوں سے امریکا کی ہاں میں ہاں ملائی۔ اس وقت کہاتھاکہ مسلمان کے خلاف اہل کفرکاساتھ دیناغلط ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کو ایک غیرضروری اورپرائی جنگ میں دھکیل دیاگیا۔پڑوس میں لگی آگ کوبجھانے کے بجائے پیٹرول چھڑکاگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ پاناما کا نہیں ہے اور نا ہی وہ نوازشریف کوبچارہے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے