کراچی: محرم الحرام کا چاند نظر آگیا اور یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار کو ہو گا۔
میڈیا کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر آگیا اور یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار کو ہو گا جب کہ چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
اس سے قبل ماہ محرم الحرام 1439 کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت بعد نماز عصر کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی کو ماہرین فلکیات کی بھی خدمات بھی حاصل تھیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت مختلف خلیجی ممالک، مشرق وسطیٰ، مشرق بعید اور یورپی ریاستوں میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا ہے۔