اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے کالعدم داعش کا جھنڈا لگادیا

اسلام آباد: تھانہ کھنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد داعش کا جھنڈا لگادیا جسے پولیس نے اتار لیا ہے۔
میڈیا کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے تھانہ کھنہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے کالعدم تنظیم داعش کا جھنڈا لہرا دیا، داعش کے جھنڈے دیکھتے ہی شہری نے ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھنڈا اتار لیا۔ ذرائع کے مطابق داعش کے جھنڈے کی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کو جھنڈے سے متعلق اطلاع دینے والے شخص کی تصویر

دوسری جانب وزیرداخلہ احسن اقبال نے کالعدم داعش کے جھنڈوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے