کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، 4سال کے دوران 50ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی۔
یہ بات چیئرمین نیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب ڈائریکٹر جنرلز کی بائیسویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی؎
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کے لیے فرض شناسی سے کام کررہے ہیں ۔
چیئرمین نیب کایہ بھی کہنا ہے کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 290ارب روپے ریکور کیے ہیں جو ریکارڈ کامیابی ہے۔
اجلاس میں گزشتہ ڈی جی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے