وزیر خارجہ خواجہ آصف 3روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔
دورہ امریکا میں خواجہ آصف امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹر سے بھی ملاقات کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں کشمیر، افغانستان میں قیام امن اور باہمی تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاک امریکا سفارتی دوروں کا شیڈول وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کی ملاقات کے دوران طے پایا تھا۔ رواں ماہ امریکی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔