نواز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب

نواز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوگئے،نوازشریف کی کامیابی کا اعلان کنونشن سینٹر میں جنرل کونسل سے توثیق کے بعد کیا جائے گا۔
طارق فضل چودھری نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، نواز شریف کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔
پارٹی صدرکے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی صبح ساڑھے 9 بجے تک وصول کیے جانے تھے تاہم نواز شریف کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
طارق فضل چوہدری نواز شریف کے تجویز کنندہ اور رانا افضل تائید کنندہ تھے۔
ن لیگ کی جنرل کونسل بلامقابلہ فیصلے کی باضابطہ توثیق کرے گی،توثیق کے بعد نواز شریف 4سال کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر ہوں گے۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن نے نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لیے پارٹی آئین میں ترمیم کردی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے