ایک شخص کو بچانے کے لئے الیکشن بل پاس کرایا گیا،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں ایک شخص کو بچانے کے لئے الیکشن بل پاس کرایا گیا،ن لیگ چاہتی ہے نواز شریف کو نا اہلی کے باوجود سسٹم میں اہل تصورکیا جائے ،ایسا لگتا ہے مسلم لیگ ن نے تصادم کا فیصلہ کر لیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مجھےقومی اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی کا علم نہیں ہے،بل کی منظوری سےمتعلق پتانہیں چلامیں اس لاعلمی کااعتراف کرتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عمران خان اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا، پیپلزپارٹی حریف نہیں جبکہ سندھ میں عمران خان پیپلزپارٹی سےلڑنےجارہےہیں،ن لیگ کا نام و نشان نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کو صرف اس بات سے دلچسپی ہے کہ چیئرمین نیب ان کی پارٹی کا ہو۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ملکی سیاست میں رواں مہینہ بھی انتہائی اہم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے