نقل مکانی گناہ کبیرہ ہے

isis

 داعش نے شام سے یورپ اوردوسرے ملکوں کی طرف ہجرت کرنے والے شہریوں کوسنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے آن لائن جریدہ ’’دابق‘‘میں شائع ایک مضمون میں ترکی کے ساحل سے ملنے والی شامی بچے کی لاش کی تصویر کے ساتھ ایک مضمون میں پناہ گزینوں کوخبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں ورنہ ان کاانجام بھی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ایلان کردی کی طرح خوفناک ہوگا۔

واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث لاکھوں افراد دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جب کہ دوسرے ممالک میں پناہ لینے کے دوران تارکین وطن کی کئی کشتیاں ڈوبنے سے سیکڑوں افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے