داعش نے عراق میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں داڑھی منڈوانے یا اسے چھوٹا کرنے پر کوڑوں کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کردیا ہے۔
عرب ویب سائیٹ ’’العربیہ‘‘ کے مطابق عراق میں داعش کی جانب سے شہریوں میں تقسیم کے گئے پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی شخص داڑھی نہیں منڈوا سکتا اور نہ ہی کسی کو داڑھی کو چھوٹی کرنے کی اجازت ہے۔
لوگ داڑھی کے معاملے میں “داعش” کے باریش جنگجوؤں کی پیروی کریں۔ جس طرح ان کی داڑھیاں سینے تک پہنچ رہی ہیں۔ ہر شہری کی داڑھی بھی اسی طرح لمبی ہونی لازمی ہے۔ ایسا نہ کرنے والے شخص کو “استرے” سے ذبح کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ داعش نے موصل میں داڑھی منڈوانے یا اسے چھوٹا کرنے پر کوڑے مارنے کی سزا مقرر کی تھی۔