عمران خان نے تحریک انصاف کے آئین میں ترمیم کی منظوری دیدی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو منظوری دیدی۔

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے پارٹی آئین میں ترمیم اور تنظمی ڈھانچے کی تشکیل نو کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ریجن کی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کی نئے سرے سے تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیف اللہ نیازی کے مطابق سندھ میں ریجنز کی تشکیل کے لیے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کے مطابق آزاد کشمیر میں تمام ڈویژنز پر مشتمل ریجن قائم کیا ہے جب کہ گلگت بلتستان کے ریجن میں تمام ڈویژن شامل ہوں گے۔

سیف اللہ نیازی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے لیے بھی ریجنل ڈھانچے کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے