اپوزیشن جماعتوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کی تیاری کر لی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن رانجھا نے صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کی تیاری کا انکشاف کیا۔
بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا کہ یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے غیر آئینی کام کیا جس کے سبب اپوزیشن جماعتیں جلد مشاورت کے بعد صدر پاکستان کے مواخذے کی تحریک لائیں گی۔
خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے بھی صدر پاکستان کی جانب سے تعینات کئے گئے دو نئے ممبران سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا اور پھر 4 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔