جرمن چانسلرمیرکل نے درگا کا ہزار سال پرانا مجسمہ بھارت کو لوٹا دیا
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ہندوؤں کی مقدس دیوی درگا کا وہ مجسمہ بھارت کو واپس لوٹا دیا ہے، جو ایک بھارتی مندر سے چرائے جانے کے بعد جرمنی کے ایک میوزیم کو بیچ دیا گیا تھا۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے پیر پانچ اکتوبر کے روز بتایا کہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل […]
جرمنی اور بھارت ’قدرتی ساتھی‘ ہیں، مودی
جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے توانائی کے شعبے کے علاوہ جرمنی کی بھارت میں سرمایا کاری کی رفتار تیز کرنے سے متعلق متعدد سمجھوتوں پر دستخط کر دیے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ جرمنی اور بھارت […]
مولانا فضل الرحمن کے خلاف اعتراضات کا تاریخی حقائق کی روشنی میں جائزہ
رائے محمد حسین کھرل اعتدال مولانا فضل الرحمن کی طبیعت میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہے اور شاید یہی اعتدال قوم کے مجموعی مزاج کے خلاف ہے کہ ہر معاملہ میں شدت پسندی اور تشدد ہمارا وتیرہ ٹھہرا ۔ مولانا فضل الرحمن کی معتدل مزاجی ہی ان کے ہر حکومت کے ساتھ شامل ہونے کا […]
پاکستانی فوج دنیا کی گیارہویں بہترین اور طاقتور ترین فوج
عالمگیریت پر سوئٹزرلینڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کو دنیا کی گیارہویں طاقتور فوج قرار دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں بھارت کی فوج پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کو حتمی طور پر 0.41کا سکور دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی فوج میں فعال نفری سات لاکھ […]
عرب ممالک سےکفالہ نظام ختم ہونا چاہیے
گذشتہ چند برسوں کے دوران خلیجی عرب ریاستوں میں غیرملکی کارکنوں کے ساتھ روا رکھا جانے والے سلوک کی وجہ سے تنقید میں اضافہ ہوا ہے۔ایسے الزامات عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) اور انسانی حقوق کے علمبردار کارکنان کی جانب سے عاید کیے جاتے تھے مگر برسوں سے انھیں نظرانداز کیا جا رہا تھا۔ […]
اساتذہ کرام کے نام !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمھاری باتوں کی بھینی خوشبو ہماری سوچوں میں بس گئی ہے تمھارے نقش قدم سے ہم نے ہزاروں اُجلے خیال پائے تمھارا دستِ شفیق تھاما تمھاری اُنگلی پکڑ کے خود کو سنبھال پائے تمھاری آنکھوں کی روشنی سے ہمارے دِل بھی ہوئے منور تمھارے لفظوں کے سچے موتی ہمارے دامن میں بھر گئے ہیں […]
پائلٹس کے احتجاج کا پانچواں روز،پروازوں کا بحران برقرار
کراچی……70 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں، خطیر مالی نقصان اور ہزاروں مسافر پریشان ہوئے مگر پی آئی اے کا بحران وہیں کا وہیں۔ پائلٹوں کےاحتجاج کو پانچ دن گزرنے کے باوجود، حکومت نے ایسا کوئی قدم نہیں اُٹھایا جسے نتیجہ خیز یا سنجیدہ کہا جاسکے۔ پالپا کا احتجاج یکم اکتوبر سے شروع ہوا۔ نیوز کانفرنس […]
منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کی ضمانت میں فروری تک توسیع
لندن……لندن میں آج الطاف حسین سے منی لانڈرنگ کیس میں انٹرویو کیاگیا ،سدک پولیس اسٹیشن میں تین گھنٹے تک انٹرویو کے بعد ایم کیو ایم کے قائد کی ضمانت میں فروری دو ہزار سولہ تک توسیع کردی گئی۔ سوال ان ہی تین افسروں نے کیے جو تفتیش کرنے پاکستان آئے تھے، سدک پولیس اسٹیشن میں […]
ایشوریا رائے پروڈیوسر بن گئیں
ممبئی ……سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے نے بالی وڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے کے بعداب فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے اپنی ہی آنے والی فلم جذبہ کی پروڈیوسر ہیں۔ ایکشن اور سسپنس سے بھر پوراس فلم کوپروڈیوس کر نے کے ساتھ ساتھ ایشوریا […]
تیسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز جیت لی
ہرارے …..پاکستان کرکٹ ٹیم نےمیزبان زمبابوے کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی ہے۔ زمبابوے کے 162رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مطلوبہ اسکور 34ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،گرین شرٹ کی طرف سے احمد شہزاد نے 32،بلال آصف 38اور محمد حفیظ 13رنز […]