ایشوریا رائے پروڈیوسر بن گئیں

ایشوریا رائے

ممبئی ……سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے نے بالی وڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے کے بعداب فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے اپنی ہی آنے والی فلم جذبہ کی پروڈیوسر ہیں۔ ایکشن اور سسپنس سے بھر پوراس فلم کوپروڈیوس کر نے کے ساتھ ساتھ ایشوریا اس میں مر کزی کر دار بھی ادا کر رہی ہیں ۔

ایشوریا رائے کے علاوہ عرفان خان اور شبانہ اعظمی اس فلم کے قابل ذکر اداکار ہیں۔ یہ فلم9 اکتوبر کونمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے