امن و استحکام کی معمار: خواتین کا معاشرتی کردار

معاشرے کی عظیم عمارت کی تعمیر میں خواتین کی حیثیت ایک ایسی بنیاد کی مانند ہے، جو ہمیشہ سے پوشیدہ رہتی ہے مگر اس کی مضبوطی پر ہی تہذیب و تمدن کی پائیداری کا انحصار ہوتا ہے۔ انسانی تہذیب کے ترقی و کامرانی کے ہر دور میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ جب بھی […]

قلم کی زنجیریں

پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور معاشرتی ارتقا میں سب سے اہم کردار آزاد صحافت کا ہوتا ہے۔ صحافی وہ لوگ ہیں جو معاشرے کے آئینہ بردار ہیں، جو سچ کو سامنے لاتے ہیں، طاقتور کو سوال کے کٹہرے میں کھڑا کرتے ہیں اور کمزور کی آواز بنتے ہیں۔ لیکن افسوس کہ آج صحافت ایک […]

سیلابی صورتحال اور پانی کا ضیاع

پاکستان اس وقت شدید موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا شکار ہے، جو بارشوں، سیلابوں اور قدرتی آفات کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔ رواں سال 2025 کے مون سون سیزن میں، خاص طور پر اگست کے مہینے میں، خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے متعدد علاقے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ […]

Tea with Servant: ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد سازی کا ایک نیا ذریعہ

سرکاری اداروں اور عوام کے باہمی رشتے کی بنیاد اعتماد کے مقدس ستون پر استوار ہوتی ہے۔ یہ اعتماد محض ایک انتظامی تقاضا ہی نہیں، بلکہ یہ ایک نظریاتی معاشرے میں روحانی عہد ہے جو حکمرانوں اور رعایا کے درمیان ایک مضبوط ربط پیدا کرتا ہے۔ جب یہ اعتماد پروان چڑھتا ہے تو معاشرے کی […]

کمی ہے تو چلّو بھر پانی کی

کمی ہے تو چلّو بھر پانی کی — یہ خیال 2010 کے سیلاب میں تباہ کاری کا اندازہ لگانے کی مشق کے دوران آفت زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اور ایلیٹ حکمرانوں اور نوکر شاہی کے طرزِ حکمرانی کو دیکھ کر، جس میں بے لوث خدمات کے عناصر خال خال ہی تھے، ایک عام […]

استاد ہیں مگر مربی نہیں:ایک المیہ

انسان جب دنیا میں آتا ہے تو اپنا نصیب بھی ساتھ لے کر آتا ہے۔ اسی نصیب میں اس کے لیے سب کچھ لکھا ہوتا ہے: اس نے کس کے گھر پیدا ہونا ہے، کس سے پڑھنا ہے، کون اس کی کفالت کرے گا، اس کے ہاں کون پیدا ہوگا، یہ کس کی کفالت کرے […]

ایران جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر تیار

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ اگر مغربی ممالک سنجیدگی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کریں تو ایران جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنےکےلیے تیار ہے۔ ایران وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جوہری پروگرام پر مذاکرات کےحوالےسے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجاکالاس کو خط لکھ دیا۔ عباس عراقچی نے خط […]

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری تھمنے کا نام نہیں لے رہی، تازہ حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 61 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ان شہدا میں 19 امداد کے متلاشی افراد بھی […]

سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے این ایف سی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی) کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق حالیہ سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے این ایف سی کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ سندھ […]

30 روپےکے تنازع پر 2 بھائیوں کا قتل:2 گرفتار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

کوٹ رادھا کشن میں 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ ذرائع مطابق چند روز قبل موضع رتی پنڈی کے 2 بھائیوں 22 سالہ واجد اور 25 سالہ راشدکا ایک ریڑھی والے سے پھل خریدنے کے بعد محض 30 […]