شانگلہ میں سیلاب میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو 7 کروڑ روپے سے زائد معاوضہ ادا کر دیا گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں سیلاب میں جاں بحق افراد کےورثاء کو 7 کروڑ 20 لاکھ روپے معاوضہ ادا کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شانگلہ میں 36 جاں بحق افراد کےورثاء کو 7 کروڑ 20 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا گیا۔ انہوں […]

بھارتی آبی دہشتگردی سے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ، مزید آبادیاں ڈوب گئیں

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر بہت اونچےدرجےکا سیلاب ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گنڈا سنگھ والا پرپانی کا بہاؤ بڑھ کر ایک لاکھ82 ہزار 188 کیوسک ہوگیا۔ دریائے ستلج […]

غزہ پر اسرائیلی حملے سےخوش نہیں، یہ جنگ آئندہ چند ہفتوں میں فیصلہ کن انجام کو پہنچ جائےگی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے النصر اسپتال پر اسرائیلی حملے سے خوش نہیں۔ اوول آفس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ سب کچھ نہیں دیکھنا چاہتے اور ہمیں اس بھیانک خواب کو ختم کرنا ہوگا۔ امریکی صدر نے غزہ جنگ آئندہ چند ہفتوں […]

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پیر کی صبح خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خورشید شاہ کی عیادت کی۔ ایم پی اے فرخ شاہ کے […]

بھارت نے ستلج کے بعد دریائے راوی میں بھی پانی چھوڑ دیا

بھارت کی جانب سے ستلج کے بعد دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پرپانی کا بہاؤ 79 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ نالہ اوج میں جلالہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 48500کیوسک جبکہ جسڑ کے مقام پرپانی کا […]

عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پر مقدمےکیلئے سی پی او کو درخواست دےدی

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر مقدمے کے لیے سی پی او کو درخواست دے دی ۔ وکیل تابش فاروق نے درخواست کوریئر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھیجی ہے۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو قید میں سہولیات نہ ملنےکا نکتہ […]

احمد فرازؔ: محبت، بغاوت اور شاعری کا استعارہ

اردو ادب کی دنیا میں احمد فرازؔ کا نام محض ایک شاعر کا نہیں بلکہ ایک عہد کا استعارہ ہے۔ ان کی شاعری میں محبت کی لطافت بھی ہے، بغاوت کی جرات بھی اور سماجی شعور کی گہرائی بھی۔ وہ ایسے شاعر تھے جنہوں نے اپنے الفاظ سے عاشقوں کے دلوں کو بھی تسلی دی […]

فیس بُک پر فیک اکاؤنٹس پہچاننے کا طریقہ

چند روز پہلے کی بات ہے۔ بخار نے ایسا جکڑا کہ بستر بھی میں بیزار ہو گیا۔ دوائیوں کی کڑوی دنیا میں پڑا ہوا تھا کہ یونیورسٹی کی دوست اقرا کی کال آ گئی۔ ہاں بھئی! کیسے ہو؟ بخار اُتر گیا یا ابھی بھی دکھیاری حالت میں ہو؟ میں نے ہنستے ہوئے جواب دیا: الحمدللہ […]

امریکی صدر کی بے رخی، بھارت نے ٹرمپ انتظامیہ سے بہتر تعلقات کیلئے لابنگ فرم کی خدمات لے لیں

واشنگٹن: بھارت نے امریکی صدر کی بے رخی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات کی بہتری کے لیے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی بلوم برگ کے مطابق امریکا سے ناخوشگوار تعلقات اور 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت نے ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات کی بہتری کے لیے […]

ویپنگ کا خاموش طوفان ؛ خواتین اور لڑکیوں میں بڑھتی ہوئی لت، قانونی خلا اور سماجی غفلت

گیلپ سروے کے مطابق دو برس میں ویپنگ استعمال کرنے والی خواتین کی شرح تقریباً دگنی ، ماہرین صحت کا انتباہ: “ہر خوشبودار بادل دراصل خطرے کا سگنل ہے” ملک کے بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں، کیفے ٹیریا، شاپنگ مراکز اور سوشل میڈیا پر ایک نئی عادت تیزی سے پھیل رہی ہے، جو بظاہر معصوم […]