بلاول کے بیان پر متھن چکرورتی تلملا گئے، پاکستان پر میزائل حملے کی گیدڑ بھپکی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حقیقت پر مبنی بیان نے بھارتی اداکار و بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما متھن چکرورتی کو سیخ پا کردیا۔ متھن نے زہریلی زبان استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر میزائل حملے کی دھمکی دے دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔ اداکار نے صحافی […]

شرح سود میں جلد کمی ہوگی اور بجلی بھی سستی کی جائیگی: وزیر خزانہ کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب شرح سود میں مزید کمی اور بجلی سستی ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا اقتصادی میدان میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں، ایک تیسری عالمی ریٹنگ بھی پاکستان […]

ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی بحالی کا حکم کالعدم

اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری اور برطرفی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، حاکم خان بکھر نے سول جج کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے ہیں جن کے تحت ڈاکٹر ضیاء القیوم کو بحال کیا گیا تھا۔ تفصیلات […]

مداری، درباری اور لکھاری — بات کرنی اتنی مشکل کیوں؟

بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی جیسی اب ہے تری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی بات مشکل ہے، مگر اتنی بھی مشکل؟ غزہ میں آج ایک نسل کشی جاری ہے اور یہ صرف بموں، بارود یا بندوقوں سے نہیں بلکہ معصوم بچوں اور نہتے شہریوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار […]

مخلصانہ تعلقات نبھائیں اور بے انتہا اطمینان پائیں

مخلصانہ تعلق انسانی زندگی کا ایک نہایت لازمی حصہ ہے۔ یہ ذاتی ترقی و بہتری، اجتماعی فلاح و بہبود، قلبی تسکین و اطمینان اور بامعنی باہمی روابط کے لیے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک طرف ہماری زندگیوں کو تقویت بخشتا ہے اور دوسری طرف ایک ایسے سماج کی تعمیر میں اپنا اثر […]

سندھ حکومت نے اپنی پاور اتھارٹی بنالی، کراچی والوں کو سستی بجلی دینے کا اعلان

کراچی: وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی والوں کو اب سستی بجلی ملے گی۔ ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ سندھ اسمبلی سے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( سیپرا ) کوآئینی طور پرمنظور کروا لیا ہے،سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کرلیاگیاہے جس کا نوٹیفکیشن […]

آنسو جو نظر نہ آئیں

ہم میں سے اکثر لوگ چھوٹی چھوٹی تکالیف، ان گنت مسائل، اور زخم نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن کسی روز جب آپ شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر دیکھتے ہوں تب آپ پہ حقیقت کھلتی ہے کہ وقت نے آپ پہ گہرے نقوش چھوڑ دیے ہیں۔ اپنے آپ کو نظر انداز کرتے کرتے آپ […]

یومِ شہداء بابڑہ — ایک صدی کا زخم

یومِ شہداء بابڑہ ہر سال بارہ اگست کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔ یہ وہ یومِ المناک ہے جب سن انیس سو اڑتالیس میں صوبۂ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے مقام بابڑہ کی فضا انسانی لہو سے رنگین ہوئی۔ اس روز درجنوں نہیں، سینکڑوں نہتے نفوس کو گولیوں کی […]

آج کا مسلمان

آج کا مسلمان ایک فکری تضاد اور عملی انحراف کی تصویر بن چکا ہے۔ وہ زبان سے اللہ، رسول ﷺ اور اسلام کا اقرار تو کرتا ہے، خود کو فخر سے مسلمان کہتا ہے، مگر جب اس کی عملی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو یوں لگتا ہے جیسے اس کا خدا سے کوئی رشتہ […]

نظریہ پاکستان سے انحراف کس نے کیا؟

78 ؍برس پہلے 10اگست 1947ء کو اتوار کا دن تھا۔ صبح 10 بجے کراچی کے اسمبلی چیمبرز میں دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اس روز کی کارروائی میں دستور ساز اسمبلی کے عارضی چیئرمین کا انتخاب، ارکان اسمبلی کی طرف سے چیئرمین کو اپنے کاغذات رکنیت پیش کرنا اور حاضری رجسٹر میں […]