غزہ میں خون جماتی سردی میں بارش، خیموں میں ٹھنڈ سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پناہ گزین علاقوں، اسپتالوں پر بمباری ست گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ ادھر حماس کی جانب سے بھی جوابی وار بھرپور انداز میں جاری ہیں، شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی […]

ایک تھی بے نظیر !!

بھٹو کی بیٹی کو رخصت ہوئے سترہ برس ہو گئے۔ اس سے میری آخری ملاقات کو کم و بیش اٹھارہ برس ہو چلے ہیں۔ اس طویل عرصے کے دوران کتنے ہی واقعات قصہ ماضی بن کر حافظے کی لوح سے محو ہو گئے۔ کتنی ہی یادیں وقت کا سیل تند رو بہا لے گیا۔ بے […]

بادشاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو اہم اعزاز سے نواز دیا

برطانیہ کےبادشاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صادق خان کو نائٹ کا انتہائی معتبر اعزاز لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صادق خان رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب […]

آل پاکستان ٹینور ٹریک ایسوسی ایشن (APTTA) کے انتخابات کا انعقاد

اسلام آباد: 29 دسمبر 2024ء؛ آل پاکستان ٹینور ٹریک ایسوسی ایشن (اے پی ٹی ٹی اے) نے اسلام آباد میں اپنے انتخابات کا ،کامیابی سے انعقاد کیا، جس میں 850 میں سے 621 اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور 73 فیصد ٹرن آؤٹ نمایاں رہا۔ انتخابی نتائج اہم عہدے – صدر: ڈاکٹر آصف علی […]

ایتھوپیا میں ٹرک دریا میں جاگرا، شادی میں شرکت کیلئے جانے والے 71 افراد ہلاک

ادیس ابابا: افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک ٹرک دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا میں عوام سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں جاگراجس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ ضلع بونا میں پیش آیا […]

کراچی، مذہبی جماعت کے شہر میں 12 مختلف مقامات پر دھرنے جاری

کراچی: مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں، تاہم ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر کی بیشتر سڑکوں اور متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق، دھرنوں کے مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں سے […]

بلاول کا بیانیہ، سعد رفیق کا اعلامیہ!!

خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر امریکی فوجوں کی واپسی کے بعد پاکستان غیر متعلق ہو چکا تھا۔ امریکی تھنک ٹینکس کا خیال تھا کہ پاکستان قابل اصلاح نہیں اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے، اس کا علاج صرف یہ ہے کہ یہ آکسیجن ٹینٹ میں رہے، […]

اقتدار اور جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکا کی طرف ہیں، حافظ نعیم الرحمان

لوئر دیر: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقتدار اور جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکا کی طرف ہے، دس کروڑ سے زیادہ لوگ غربت میں جی رہے ہیں اور حکمران عیاشیاں کررہے ہیں۔ دیرلوئر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب اور مسالک قابل احترام […]

سوشل میڈیا پر عجیب و غریب ڈشز کے بعد آئس کریم بریانی بھی وائرل

آئس کریم اور بریانی دو مشہور اور عالمی سطح پر پسند کیے جانے والی دو الگ الگ ڈشز ہیں لیکن اگر ان دونوں کو ملا دیا جائے تو کیا ہوگا ہے؟ آئس کریم بریانی کا تجربہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس نے کھانے کے بہت سے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ […]

یورپ میں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کا قانون نافذ

یورپی یونین کی جانب سے نافذ کردہ قانون کے مطابق، آج سے یورپ بھر میں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں ایک جیسے چارجر کے اصول کو یورپی یونین کی کونسل نے اکتوبر 2022 میں منظور کیا تھا۔ الیکٹرانک آلات کے مینوفیکچررز کو اپنی مصنوعات کے ڈیزائن کو ایڈجسٹ کرنے […]