دو اداروں نے پارلیمان کے اختیارات میں مداخلت کی، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ دو اداروں نے پارلیمان کے اختیارات میں اکثر مداخلت کی ہے اور اگر دونوں ایوان اور صوبائی اسمبلیاں آئینی کردار ادا کریں تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی قیادت میں کمیٹیوں کے چیئرمین، صوبائی اراکین اور صوبائی […]

جاپانی وزیراعظم کا قبل از وقت انتخابات کرانے کا فیصلہ

ٹوکیو: جاپانی وزیراعظم شنزوآبے نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 28 ستمبر کو جمعرات کے روز اسمبلی توڑ دیں گے اور پھر نئے الیکشن کرائیں گے۔ اپنے اس اقدام کی وجہ بتاتے ہوئے شنزوآبے نے کہا کہ […]

چوہدری نثار کی نواز شریف سے ملاقات، ایک دوسرے سے گلے شکوے

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویز رشید اور آصف […]

تحریک انصاف نے ایم کیوایم سے بات کرکے تھوک کر چاٹا ہے، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے ایم کیوایم سے بات کرکے تحریک انصاف نے تھوکا ہوا چاٹا کیونکہ اگر ایم کیوایم ملک دشمن تھی تو اب ان کےساتھ کیوں بیٹھ رہے ہیں۔ سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے […]

مشرف کا پستول نواز کے ہاتھ

ڈِکٹیٹر (جنرل مشرف) نے امیرالمومنین (نواز شریف) کو جو پستول تحفے میں دیا تھا وہ توشہ خانے میں جمع ہوا یا لنڈا بازار میں نیلام ہوا‘ کم از کم مجھے یہ تفصیل معلوم نہیں۔ مشرف- نواز پستولیہ دوستی 1990ء کے عشرے کی سوپر ہِٹ داستان ہے‘ جس میں ایکشن، تھرِل، کامیڈی، رومانس اور ٹریجڈی سمیت […]

ان سے میں کیا کہتا؟

حیرت زدہ بلکہ دم بخود‘ ان کی باتیں میں سنتا رہا۔ جمہوریت کی عظمت و فضیلت پر ضرور میں ایک لیکچر دیتا۔ ہمت جمع کرنے کی کوشش کی مگر کر نہ سکا۔ ٹوٹے ہوئے دل‘ انصاف کے ہر امکان سے محروم پژمردہ زندگیاں۔ ان سے میں کیا کہتا؟۔ اپنے درد کی داستان کہنے وہ آئی […]

سیاست کی خوبصورتی اور ہیروں کی تلاش

پاکستان کی سیاست کی ’’خوبصورتی‘‘کو دیکھنا ہو توزرا غور فرمائیں کہ سینیٹ جس میں اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت ہے وہاں میاں نواز شریف کی بحیثیت صدر پاکستان مسلم لیگ ن واپسی کے لیے قانون سازی کے حق میں ووٹ کیسے دے دیا گیا ہے اور اب کون کیا کہہ رہا ہے۔ اگر کوئی ہماری سیاست […]

ٹوئٹر اکاونٹس معطل کرنے کی پاکستانی درخواستوں میں 2 گنا اضافہ

کراچی: سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 6 ماہ کے دوران پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی درخواستوں میں دو گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے 30 جون کے درمیان حکومت کی جانب سے 24 ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے […]

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار احتساب عدالت میں پیش

پاناما پیپرز کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ریفرنس کے سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے […]

نواز شریف کی سب سے بڑی طاقت

خوبرو اور بہادر نوجوان افسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی اس قوم کا اصلی ہیرو ہے۔ اس کی شہادت کوئی اتفاق نہیں تھا بلکہ وہ اپنے دل میں شہادت کی آرزو لئے دشمن کی گولی کا انتظار کررہا تھا۔22سالہ ارسلان کی تصویر دیکھ کر بہت سی آنکھیں نم ہوگئیں۔ ایک طرف ارسلان ہے جس پر پوری […]