علم کا سفر

’’علم کا سفر‘‘ نامی کتاب کہنے کو تو ایک انجینئر پلس ٹاؤن پلانر کی داستانِ حیات ہے جسے صنفی اعتبار سے خودنوشت سوانح عمری کہا جاتاہے لیکن اس میں جو روانی، دلچسپی، اثر انگیزی اور تجزیاتی صلاحیت صفحہ ،صفحہ اور سطر در سطر اپنا اظہار کرتی نظر آتی ہے اُس نے اس کتاب کو علم […]

زندہ لمحے اور فریب ہستی

’’زندہ لمحے‘‘ برادرم زاہد شمسی کی خود نوشت سوانح عمری ہے جب کہ ’’فریب ہستی‘‘ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حامد سعید اختر کی کہانیوں کا مجموعہ ہے دونوں کتابوں کی ایک مشترکہ خوبی یہ ہے کہ ان میں مشاہدے سے خوب خوب کام لیا گیا ہے اور جیسا کہ ہم جانتے ہیں مشاہدے کے پھیلاؤ اور گہرائی […]

گرمی سہی مزاج میں

میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ سیاست، سیاست دانوں اور سیاسی حوالوں سے ہٹ کر علم، تعلیم، فلسفے، تاریخی شعور، معاشرتی مسائل اور شعر و ادب تک اپنی بات کو محدود رکھوں مگر بدقسمتی سے سیاست کا اُڑایا ہوا غبار کچھ ایسا ہے کہ اس سے باہر کی طرف کی ہر کھڑکی متاثر ہورہی ہے […]

کرو جو بات کرنی ہے

حفیظ جالندھری کا ایک شعر ہے۔ ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں تو ڑ دیتا ہوں کہیں ایسا نہ ہو جائے! کہیں ایسا نہ ہوجائے! گورے حضرات انگریزی میں اس فیصلے اور تذبذب کی کیفیت کا علاج تین الفاظ یعنی do it now سے کرتے ہیں۔ہماری عمر جس قدر تیزی کے ساتھ گزرتی ہے،اس کا احساس […]

اچھی گفتگو

ایک دن سید سرفراز احمد شاہ صاحب سے باتوں باتوں میں رسول پاکؐ کی ایک حدیثِ مبارک کا ذکر چل نکلا جس کا مفہوم کچھ یوں تھا کہ ’’لوگوں سے اچھی اچھی باتیں، اچھے انداز میں کیا کرو‘‘ موضوعِ بحث یہ تھا کہ اچھی اچھی باتوں کا اشارہ لوگوں یا سننے والوں کی دل پسند […]

کیا اُردو واقعی ہماری قومی زبان ہے؟

مجھے بھی دیگر کالم نویس احباب کی طرح بہت سے ایسے خط یا پیغام ملتے رہتے ہیں جن میں یہ فرمائش ہوتی ہے کہ انھیں کالم میں چھاپ دیا جائے تاکہ اُن کی اشک شوئی ہو سکے اور مسائل کے حل کی بھی کوئی صُورت نکل آئے ۔ اب چونکہ زیادہ تر اس نوع کے […]

اے ربِ غفّار

’’ایک دن گدھے اور چیتے میں بحث شروع ہوگئی کہ گھاس کا رنگ کیا ہوتا ہے ؟ گدھے نے بڑے اعتماد سے کہا،گھاس کا رنگ نیلا ہوتا ہے۔ چیتے نے کہا کہ گھاس کا رنگ نیلا نہیں بلکہ سبز یا ہرا ہوتا ہے۔ دونوں اپنی اپنی بات پر اَڑ گئے اور بحث کی گرمی بڑھتی […]

اس گَرد کے منظر نامے میں

تقریباً 27 برس قبل میں نے اُمتِ مُسلمہ کی تاریخ، حالیہ صورتِ حال اور امکانات کے حوالے سے اس عنوان کے ساتھ ایک نظم لکھی تھی جو گزشتہ چند دنوں سے وطنِِ عزیز کی موجودہ صورتِ حال کے حوالے سے مجھے بار بار یاد آرہی ہے۔ میں بغیر کسی مزید تبصرے یا وضاحت کے اپنے […]

استقبالِ رمضان

بدقسمتی سے اس بار ماہِ رمضان کا آغاز ایک ا یسے ماحول میں ہو رہا ہے جسے کسی بھی طرح خوشگوار یا اطمینان بخش قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اس اجمال کی تفصیل اس قدر پیچیدہ اور افسوس ناک ہے کہ میں اس کو چھیڑ کر نہ اپنی اور نہ آپ کی پریشانی میں مزید اضافہ […]

سایوں میں چُھپی روشنی

ان دنوں وطن عزیز کی فضا اور میڈیا کی اسکرینوں پر جو انتشار کا عالم ہے اور جس طرح سے ہر طرف سے بدزبانی اور اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ ہو رہاہے بلاشبہ یہ صورتِ حال کسی بھی محبِ وطن اور اہلِ دل کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے اور چونکہ اس حمام میں سب ہی […]