امجد اسلام امجد، جسے بھلایا نہ جا سکے گا!

آج صبح ناشتے کے دوران فون کی گھنٹی بجی تو دوسری طرف عباس تابش تھے انہوں نے مجھے اچانک صدمے سے محفوظ رکھنے کےلئے کچھ تمہید کے بعد بتایا کہ امجد اسلام امجد انتقال کر گئے ہیں اور مجھے یوں لگا میری اور امجد کی نصف صدی سے کہیں زیادہ طویل دوستی نے آخری ہچکی […]

معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، انتقال کے وقت ان کی عمر 78 برس تھی۔ امجد اسلام امجد 8 روز قبل عمرہ ادا کر کے آئے تھے اہل خانہ کے مطابق امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا […]

ایک اجنبی سفر

رب کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس بار بھی سالِ نو کے حوالے سے سیکڑوں تہنیتی پیغامات، دعائیں اور اسی حوالے سے بہت سی دلچسپ اور خیال افروز وڈیوز بھی دیکھنے کو ملیں،احباب کی ان انتہائی قیمتی اور خوبصورت دعاؤں کا اثر ہے کہ اس بے یقینی اور مایوسی کے موسم میں بھی […]

مختلف

میں اپنے اس کالم ’’چشمِ تماشا‘‘ میں احباب اور قارئین کے اصرار کے باوجود بہت ہی کم کسی سیاسی موضوع پر بات کرتا ہوں اور اس ضمن میں اخباری شہ سرخیوں کے نزدیک بھی نہیں پھٹکتا کہ سیاسی خبر چاہے ملکی ہو یا بین الاقوامی اس کا اصل مطلب اس کے مضمون سے مختلف ہوتا […]

تقلید کے قابل

کراچی آرٹس کو نسل نے یکم سے چار دسمبر تک اپنی پندرہویں سالانہ اُردو کانفرنس منعقد کرکے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اچھے کام بُرے سے بُرے حالات میں بھی نہ صرف کیے جاسکتے ہیں بلکہ ان کی پیش کش کے انداز کو دوسروں کے لیے مثالی بھی بنایا جا سکتا […]

تیسری دنیا کے لوگ

اﷲ بخشے دلدار بھٹی مرحوم ایک روائتی مولانا کے وعظ کا ایک ٹکڑا سنایا کرتا تھا جس میں وہ ’’تیسری دنیا‘‘ کے بارے میں یوں اظہار خیال فرما رہے تھے ’’مومنو! ایک دنیا تو یہ ہے جس میں ہم تم رہتے ہیں اور دوسری وہ ہے جس میں ہم سب نے جانا ہے، میری سمجھ […]

عِلم یا معلومات

آج کل یہ موضوع کم و بیش ہر پڑھے لکھے اور سوچنے والے شخص کی گفتگو کا ایک تقریباً لازمی حصہ بن چکا ہے کہ انٹرنیٹ، آئی ٹی اور موبائل فونز کے اس دور میں صدیوں سے قائم علم اور معلومات کی تعریفیں بہت تیزی سے اور ایک ہمہ جہت انداز میں بدل رہی ہیں […]

فیصل عجمی کا سخن آباد

1980 کی دہائی میں اُبھرنے والے بہت سے اچھے شاعروں میں جن لوگوں نے پہلی صف میں جگہ پائی ہے میں اُن میں عباس تابش ، ڈاکٹر وحید، شاہین عباس، نوشی گیلانی اور فیصل عجمیؔ ؔ کوباقی سب سے اوپرشمار کرتا ہوںکہ ان پانچوں کے یہاں کچھ خوبیاں ایسی ہیں جو صرف اِنہیں سے مخصوص […]

ایبرڈین ۔۔۔آگے سمندر ہے

عجیب اتفاق ہے کہ گزشتہ 38برس میں سولہ سترہ مرتبہ برطانیہ جانے کا موقع ملا اور تقریباً 12مرتبہ گلاسگو شہر کی زیارت بھی ہوئی لیکن برطانیہ اس سے آگے بھی ہے، اس کا بوجوہ پتہ نہ چل سکا کہ پروگرام میں شمال کی طرف آخری اسٹیشن گلاسگو ہی ہوا کرتا تھا۔ ابتدا میں ہمارے میزبان […]

مانچسٹر

مانچسٹر‘ لندن کے بعد غالباً برطانیہ کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں اپنے ہم وطن بھی تعداد میں بہت زیادہ ہیں اور یہاں ان کی موجودگی سڑکوں پر آویزاں دوکانوں کے بورڈوں اور دیسی کھانوں کی بہتات سے بھی ہر طرف محسوس ہوتی ہے۔ لندن روانگی سے قبل فائقہ بی بی اور ان کے […]