منزل ہے کہاں تیری اے لالہ صحرائی؟

نوازشریف صاحب کی خاموشی تادیرباقی نہیں رہ سکتی۔کچھ ہی دنوں میں افواہوں کی بھنبھناہٹ اس کی جگہ لے لے گی۔اگلے مرحلے میں یہ افوہیں شور میں ڈھل جائیں گی۔پھر وہ بولنا چاہیں گے تو بھی ان کی آواز سنائی نہیں دے گی۔یہ اب ان کی مرضی ہے کہ وہ اُس وقت کا انتظار کرتے ہیں […]

افغانستان… کس کا قبرستان؟

افغانستان انسانی تہذیب سے بچھڑا ہوا ایک سماج ہے۔ آج امن اُس کی پہلی ترجیح نہیں اور یہی اس کا المیہ ہے۔ امریکہ والے بظاہر بہت سیانے ہیں۔ 1979ء میں یہاں قدم رکھنے سے پہلے انہوں نے اس خطے کے طرزِ معاشرت اور سماجی بنت کا اچھی طرح جائزہ لے لیا ہو گا۔ عام طور […]

نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ؟

کیا ایک نئی سیاسی جماعت پاکستان کو درپیش مسائل کا حل ہے؟ ملک کے بارے میں فکر مند رہنے والے لوگ کچھ عرصے کے بعد ‘اس تصور کو زندہ کرتے ہیں کہ ہماری روایتی سیاسی جماعتیں‘ درپیش مسائل کے حل میں ناکام رہی ہیں۔اس لیے ایک نئی جماعت کی ضرورت ہے۔اسی خیال نے تحریکِ انصاف […]

شہباز شریف اور سیاست کا سراب

شہباز شریف سراب کو دریا سمجھتے ہیں۔ سال ڈیڑھ پہلے اسی کالم میں توجہ دلائی تھی کہ جس نظام میں نواز شریف کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس میں شہباز شریف کے لیے بھی کوئی گنجائش نہیں۔ الا یہ کہ وہ کھلی بغاوت پر اتر آئیں۔ عرفِ عام میں ‘ن‘ سے ‘ش‘ نکل آئے۔ برسوں […]

اہلِ فلسطین کے نئے دوست کون ہیں؟

اس بار فلسطین کے مسئلے پر ‘ایک مدت کے بعدغیر معمولی تحرک دکھائی دیا۔اسرائیل کے خلاف احتجاج کی ایک لہر تھی جوبر طانیہ سے امریکہ تک پھیل گئی۔لوگوں نے اہلِ فلسطین اور اسرائیلی ریاست کو ایک نظر کے ساتھ دیکھنے سے انکار کر دیا۔ایک کو مظلوم اور دوسرے کو ظالم مانا گیا۔ اسرائیل کے سرپرست […]

مکمل تصویر

کینیڈا میں دو واقعات ایک ساتھ رونما ہوئے۔ مکمل تصویر دیکھنے کے لیے دونوں کا ایک ساتھ تذکرہ ضروری ہے۔ ایک واقعہ تو وہ ہے جس میں ایک پاکستانی اورمسلمان خاندان ایک انتہا پسندیہودی کی دہشت گردی کا نشانہ بنا۔یہ اسلام اور مسلمانوں سے نفرت کے اس مرض کا اظہارہے جسے اسلاموفوبیا کہتے ہیں۔دوسرا واقعہ […]

جاوید ہاشمی اور پرویز رشید

ہماراسیاسی کلچر‘کیاجاوید ہاشمی اور پرویز رشید کو اپنے دامن میں جگہ دے سکتا ہے؟ جس نے کہا تھا کہ ”سارتر ہی فرانس ہے‘‘ اس نے اس بڑی حقیقت کے چہرے سے نقاب الٹ دیا تھا کہ اقتدار کی حریفانہ کشمکش میں شب و روز کرنے والے نہیں‘یہ در اصل سارتر جیسے لوگ ہیں جو سیاست […]

علما اور عملی سیاست

ایک عالم کو کیا کوئی سیاسی جماعت بنانی چاہیے؟ جب سے ملی امورمیں میری دلچسپی کا آغاز ہوا ہے‘یہ سوال میری نظروں سے کبھی اوجھل نہیں ہوا۔میں نے جن مسائل پر سب سے زیادہ غور کیا‘ علما اورسیاست کا تعلق‘ ان میں سے ایک ہے۔مولانا وحید الدین خاں کے انتقال کے بعد‘ان کے بارے میں […]

لیڈر کیسے بنتے ہیں؟

مریم اور بلاول کیسے لیڈر بن گئے؟ لیڈر بننے کیلئے کیا یہ کفایت کرتا ہے کہ آپ کا باپ یا آپ کی ماں لیڈر ہو؟ کیا لیڈر بننے کیلئے کسی اوراہلیت کی ضرورت نہیں؟ کیا دنیا میں لیڈراسی طرح بنتے ہیں؟ تاریخ کیا کہتی ہے؟ معاصر معاشروں کا تجربہ کیا ہے؟ کیا لیڈر پودوں کی […]

نوازشریف اور شہباز شریف

سیاست کا معاملہ عجیب ہے۔اس کی گرمی ٔبازار کسی رومان کے دم سے ہے۔اس کی گزر گاہ مگرحقائق کی سرزمین ہے۔سنگلاخ‘ویران اوربے آب و گیاہ۔یہاں جسم و جاں کا تعلق قائم رکھنے کیلئے کبھی کسی سائبان کی ضرورت پڑتی ہے اور خشک لب کبھی کسی کنویں کے کنارے لا کھڑا کرتے ہیں۔اس سائبان اور چاہِ […]