شادیاں’’ کھانا بربادیاں‘‘…!

میرےستم ظریف دوست پوچھتے ہیں کہ ان دنوں تم بہت’’اسمارٹ‘‘ لگ رہے ہو۔ تمہارا حجم ایک بہت بڑے علامہ کے برابر ہوگیا ہے۔ اس اسمارٹنس کا راز کیا ہے۔ میں شرما کر جواب دیتا ہوں یہ سب شادیوں کی دَین ہے وہ تجسس کے مارے سوال کرتے ہیں’’کیا ایک سے زیادہ شادیوں سے وزن بڑھ […]

دینی خاندانوں کے آزاد خیال ادیب؟

کبھی کبھی انسان کے دل پر بہت عجیب سا خیال وارد ہوتا ہے اور پھر اس کی پرتیں کھلتی چلی جاتی ہیں آج بیٹھے بیٹھے اپنے مرشد احمد ندیم قاسمی یاد آئے اور میرے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی، ایک تو یہ مسکراہٹ ان کی یاد کی دین تھی اور پھر یوں کہ اتنا بڑا […]

مجرم کوئی ایک نہیں!

چند برس پیشتر میں نے گوجرانوالہ کے ایک حافظ قرآن کے حوالے سے ہونے والے سانحہ پر ایک کالم لکھا تھا ۔اس پر الزام عائد ہوا کہ اس نے قرآن کو نذرآتش کیا ہے، اس کے بعد مسجدوں سے توہین قرآن کے اعلانات ہونا شروع ہوئے اور مجاہدین اسلام سےکہا گیا کہ وہ گھروں سےباہر […]

ایک چھوٹا سا بڑا آدمی!

میں نے ایک بڑے آدمی سے پوچھا آپ ٹیلیفون، بجلی، پانی اور گیس وغیرہ کے بلوں کی ادائیگی کیلئے کبھی شدید دھوپ میں ایک لمبی قطار میں کھڑے ہوئے ہیں؟بڑے آدمی نے حیرت سے پوچھا”کیا یہ بل ادا بھی کرنے ہوتے ہیں؟“ میں نے جواب دیا”ہم لوگوں کو تو ادا کرنا پڑتے ہیں، آپ کبھی […]

میاں نواز شریف کی توجہ کیلئے

میاں نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہوگئے۔ ان کیلئےیہ ایک علامتی سا عہدہ لگتا ہے، نواز شریف کا سیاسی قد کاٹھ اتنا ہے کہ بادی النظر میں کوئی بھی عہدہ ان کی ضرورت نہیں ہے، مجھ پر طنز کیا جاتا ہے کہ میں میاں صاحب کے حوالے سے جانبدار ہوں، جبکہ […]

حقیر سے تحفے

ایک صاحب میرے پاس تشریف لائے فرمانے لگے میں آپ کا مداح ہوں۔ میں نے یہ سن کر ’’فورن‘‘ ان کیلئے چائے کا آرڈر دیا بولے ’’یہ ایک حقیر سا تحفہ ہے قبول فرمائیں‘‘ اور وہ تحفہ واقعی حقیر تھا۔کہنے لگے میں دراصل آپ کی استقامت کا مداح ہوں۔ آپ ایک عرصے سے لکھ رہے […]

محنت کر، حسد نہ کر!

میرے ایک دوست ہیں حاسدوں سے بہت ڈرتے ہیں گھر سے کسی دن اچھے کپڑے پہن کر نکلیں اور انہیں دور سے بھی کوئی حاسد نظر آجائے تو موصوف وہاں سے دوڑ لگا دیتے ہیں۔ کسی اچھے ہوٹل میں کھانا کھانے کیلئے جائیں اور وہاں کسی ٹیبل پر انہیں کوئی حاسد نظر آ جائے تو […]

عدالت بیگم کا انتقالِ پُرملال

یہ ایک سفید پوش گھرانہ تھا، ایک بیٹا شجاعت خان، دو بیٹیاں صداقت بیگم اور عدالت بیگم۔ ان کے والدین نے اپنا پیٹ کاٹ کر انہیں اعلیٰ تعلیم دلائی ، ان کی خواہش تھی کہ بیٹا فوج میں جائے اور پاکستان کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرے۔ ایک بیٹی کو وہ میڈیا میں بھیجنا […]

نیم وزیر!

پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج میں گزرے دن ناقابل فراموش ہیں، بھرپورجوانی، کالج کا خوبصورت ماحول، صف اوّل کے اساتذہ، ہر قسم کی آلائشوں سے پاک خوبصورت پاکستان اور ہم شرارتی لڑکوں کا ٹولہ! (خود کو لڑکا کہنا کتنا اچھا لگ رہا ہے) اورینٹل کالج کو رکشوں والے اور تانگوں والے ’’کڑیاں دا کالج‘‘ کہتے تھے […]

ایک بستی کی یاد میں!

آج سے برسہا برس قبل اقبال ٹاؤن پرانے اور نئے لاہور کے خوبصورت امتزاج کا نام تھا۔ جہاں میں نے دس مرلے کے پلاٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے میں گھر بنایا تھا۔ یہاں مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے لوگ، دانشور، ادیب اور صحافی رہتے تھے۔ میرے گھر سے سو سوا سو قدم […]