اکستان سے نقل مکانی کرنے کی قیمت؟

ایک زمانہ تھا جب میں ملک سے ہجرت کرجانے والوں کو نا شکرا بلکہ احمق سمجھا کرتا تھا، میرا خیال تھا کہ جو لوگ پاکستان میں ذرہ برابر بھی خوشحال ہیں اور باہر جا کر ’کھجل‘ ہوتے ہیں وہ حماقت کے مرتکب ہوتے ہیں کیونکہ جو عیاشیاں ہمارے ملک میں میسر ہیںاُس کا عشر عشیر […]

پچاس روپے کا سفر

لاہور سے سوات کے لئے گھر سے نکلے تو اندازہ نہیں تھاکہ یہ سفر شیطان کی آنت ثابت ہوگا، اصل میں قصور ہمارااپنا تھا ، موٹر وے لینے کی بجائے ہم نے اپنی پرانی محبت یعنی جی ٹی روڈ کو ترجیح دی ، اکثر جب ہمیں ناسٹلجیا کا دورہ پڑتا ہے تو ہم جی ٹی […]

نئے سال کے حلف نامے کی خلاف ورزیاں

نیا سال شروع ہوئے ڈیڑھ ماہ ہوگیا ہے اور میں اب تک اپنے بنائے ہوئے نیو ائیر ریزولوشن ، بولے تو نئے سال کے حلف نامے، کی پہلی شق پر بھی عمل درآمد نہیں کرسکا۔عمل درآمد تو دور کی بات میں مسلسل اپنے حلف نامے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہوں حالانکہ میں نے عہد […]

ایک سول سرونٹ کا ’’کُنجِ قفس‘‘

دنیا میں دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ، ایک وہ جو کتابیں لکھتے ہیں اور دوسرے وہ جو کچھ نہیں لکھتے۔فواد حسن فواد کا شمار پہلی قسم کے لوگوں میں ہوتا ہے ۔ آپ ایک ’پرفیکشنسٹ‘ قسم کے بندےہیں ، جو کام کرتے ہیں ،بہترین انداز میں کرتے ہیں ،سچ پوچھیں تومیں نے اپنے […]

پاکستان کے کاٹھے انگریز

جب بھی کوئی طاقتور شخص فوت ہوتا ہے تو میں سوچتا ہوں کہ یہ بندہ فوت کیسے ہوگیا، یہ تو نہایت دبنگ آدمی تھا، اِس کے آگے تو کسی کو دم مارنے کی مجال نہ تھی ،اپنےعروج کے وقت اِس شخص کی زبان سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ مقدس سمجھا جاتا تھا ، اِس […]

قرآن کی بے حرمتی، مقدمہ کون کرے گا؟

سویڈن میں اگرفلسطینی مسلمانوں کاچھوٹا سا گروہ اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے پہنچ جائے، وہاں وہ یہودیوں کے خلاف نعرے بازی کرے اور انہیں سویڈن سے نکال باہر کرنےکا عزم کرے ، یہی نہیں بلکہ اُن مسلمانوں کے ہاتھ میں تورات کا نسخہ ہو اور وہ اسےاسرائیلی یہودیوں کے سامنے نذر آتش کردیں تو آپ […]

’پونزی اسکیم‘ سے ملک نہیں چلتے

ابھی سڑکوں پر گاڑیاں دوڑ رہی ہیں،ابھی شاہراہوں پر روشنیاں جگمگا رہی ہیں ،ابھی ہمارے ریستوران آباد ہیں ، شہروں کی رونقیں قائم ہیں ،بازاروں میں کھوے سے کھوا چھل رہا ہے، لوگ امپورٹڈ کافی اور کتوں کی خوراک خرید رہے ہیں،ابھی پٹرول ،بجلی اور گیس دستیاب ہیں،ابھی قلت کی صرف افواہیں ہیں کسی چیز […]

ہماری اشرافیہ اور اُس کی معصومانہ عیاشیاں

’’ایلون مسک، جو کہ دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہے، نے 2014 سے 2018 تک صرف تین فیصد سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔دوسری طرف ،ایبر کرسٹین ہےجو شمالی یوگنڈا کے بازار میں معمولی سی تاجر ہے اور چاول، آٹا اور لوبیافروخت کرکےبمشکل 80 ڈالر ماہانہ منافع کماتی ہے اور چالیس فیصد کی […]

ٹی وی ڈرامے اور ہماری جوانی

ے آج کل ’ناسٹلجیا‘ کادورہ پڑا ہوا ہے ، اپنے لڑکپن کی باتیں یاد آرہی ہیں ،اسکول، کالج اور پی ٹی وی کے ڈرامے ذہن میں آرہے ہیں ۔جب بھی وقت ملتا ہے میں یو ٹیوب پر کوئی نہ کوئی پرانا ڈرامہ نکال کر دیکھنا شروع کردیتاہوں ، یہ یوٹیوب بھی کیا چیز ہے ، […]

سقوطِ مشرقی پاکستان کا ذمہ دار کون تھا؟

مشرقی پاکستان کے سانحے پر لکھنا بہت مشکل کام ہے، خاص طور سے پاکستان جیسے ملک میں جہاں اکیاون برس گزرنے کے بعد بھی اِس سانحے سے جُڑی تمام جماعتیں ، طاقتیں اور گروہ آج بھی اتنے ہی متعلقہ ہیں جتنے 1971 میں تھے۔ امریکہ میں تو کچھ عرصے بعد خفیہ دستاویزات تک عوام کورسائی […]