شنگھائی، بارش اور کافی
(گزشتہ سے کچھ کچھ پیوستہ) ہوٹل واپس پہنچ کر میں نے لیپ ٹاپ نکالا اور ائیر لائن کی ویب سائٹ پر اپنا پاسپورٹ نمبر درست کرنے کی کوشش کی۔ لگ بھگ دو گھنٹے کی محنت شاقہ کے بعد کامیابی ملی، سکھ کا سانس لیا۔ شنگھائی کی پرواز صبح گیارہ بجے کی تھی، چینی میزبانوں نے […]
متوازی دنیائیں جہاں انسان کا راج نہ ہو
ایک متوازی دنیا۔ یہاں انسانوں کا راج نہیں ہے، جانوروں نے انسانوں کو غلام بنا رکھا ہے، گائیں، بھینسیں، شیر، چیتے، اُن کے بچے، سب انسانوں کے دودھ پر پلتے ہیں۔ ماؤں سے اُن کے بچے جدا کر لیے جاتے ہیں، مائیں روتی پیٹتی رہتی ہیں مگر جانوروں کو اُن کی آہ و بکا سنائی […]
کرنل صوفیہ قریشی کے نام ایک خط، لاہور سے
ہیلو اینڈ گریٹنگز فرام لاہور! تم سوچ رہی ہو گی کہ میں پاکستان سے تمہیں خط لکھ رہا ہوں تو آداب یا السلام علیکم کیوں نہیں لکھا۔ پاکستان میں آداب کہنے کا رواج صرف بالی وُڈ کی فلموں میں ہے، وگرنہ یہاں آداب کا تکلف کوئی نہیں کرتا۔ اور سلام اِسلئے نہیں کیا کہ کہیں […]
انڈین دانشور بھی بھگوان کو پیارے ہوگئے؟؟
میرا تو ایمان ہی اُٹھ گیا ہے… پڑھنے پڑھانے والوں سے، فَر فَر انگریزی بولنے والوں سے، سوٹ پہن کر اپنی ڈگریاں لہرانے والوں سے اور بارُعب کتابیں لکھنے والوں سے۔ ویسے تو اِس زندگی کا کوئی فائدہ نہیں، جتنی بھی جی لو انسان خسارے میں ہی رہے گا، ہاں اتنا ضرور ہے کہ اِس […]
قبیلہ کیا سوچے گا!
میرے حلقہ احباب میں ایک صاحب ہیں جن کی شرعی داڑھی ہے، ٹخنوں سے اونچی شلوار پہنتے ہیں، پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں۔ گویا اپنے چہرے مہرے، حلیے اور اعمال سے کٹر مسلمان لگتے ہیں اور اسی وجہ سے اہل علاقہ انہیں مولوی صاحب کہہ کر پکارتے […]
پاک بھارت ٹویٹر جنگ
پاک بھارت جنگ تو ابھی شروع نہیں ہوئی البتہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر یہ جنگ چھِڑ چکی ہے اور اگر مجھ پر متعصب ہونے کا الزام نہ لگایا جائے (لگا بھی دیا جائے تو فرق نہیں پڑتا) تو میں کہوں گا کہ ٹویٹر والی جنگ پاکستان جیت چکا ہے۔ پاکستانی منچلے ایسی شاندار پھبتیاں کَس […]
ضرورت ہے ایک نظریے کی
بہت سال پہلے کی بات ہے، ایک معاصر روزنامہ کے صفحہ اوّل پر ایک چھوٹی سی تصویر شائع ہوئی، تصویر میں ایک شخص غالباً کسی مندِر میں مورتی کے سامنے کھڑا تھا۔ جہاں تک مجھے یاد ہے، تصویر کے نیچے لکھا تھا کہ یہ شخص خود کو مسلمان کہتا ہے مگر دیکھیے ہندوستان کے ایک […]
زندگی آسان بنانے والی مزید کچھ باتیں
’’گزشتہ ایک برس سے میں موت کے سائے تلے زندگی گزار رہا ہوں۔ اِس خوف کی وجہ سے میں نے اپنی زندگی میں کچھ فیصلوں کا انتخاب کیا۔ اِس انتخاب کے نتائج مجھے اکیلے ہی بھگتنا ہوں گے، کسی اور کو نہیں۔ اور اُن نتائج کا وقت اب آن پہنچا ہے۔‘‘ یہ ایک فلم کا […]
ترجمہ کرنے کا اصل طریقہ
استاذی و مرشد جناب عارف وقار ایک اعلیٰ پائے کے مترجم بھی ہیں، وہ اُس مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں جو ادبی فن پاروں کا بامحاورہ ترجمہ کرنے کا قائل ہے، اُن کی رائے میں کسی افسانے یا ناول کا ترجمہ اسی صورت میں بھلا لگتا ہے اگر ترجمہ خوبصورت نثر میں کیا جائے […]
توحید کا کوانٹم ورلڈ
نہ جانے کیوں انسان نے یہ فرض کر رکھا ہے کہ کائنات کسی منطقی اصول پر چلتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کائنات کا کوئی سر پیر ہی نہیں ہے۔ بظاہر عام زندگی میں فزکس کے اصول چلتے ہیں اور یہ اصول اِس قدر واضح ہیں کہ ان پڑھ اور گنوار شخص بھی اِن […]