ہمارا مزاح بھی زوال پذیر ہوگیا
جانی کارسن کا شمار امریکہ کے بہترین مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا ہے، اُس نے تیس برس تک ٹی وی پر دی ٹونائٹ شو پروگرام کی میزبانی کی اور چھ ایمی ایوارڈ حاصل کیے۔ اِس پروگرام میں مزاح پیدا کرنے کیلئے جانی کارسن کے پاس بائیس معاون ہوتے تھے جو تحقیق کرکے اُسے چٹکلے، لطیفے اور […]
مجھے میری مرضی کے بغیر پیدا کیوں کیا؟
معاملہ یہ ہے کہ ایل جی بی ٹی تو کہیں پیچھے رہ گئی ہے، اور ایسے لوگ وجود میں آ گئے ہیں جو کہتے ہیں کہ انہیں کتے اور بلیاں سمجھا جائے اور اُن کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے۔ ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں ایک ماں اپنے بیٹے کے بارے میں […]
مشرقی پاکستان اور منی اسکرٹس کے اشتہارات
4 ؍مئی 1974ءکو پاکستان کے آئین میں پہلی ترمیم کی گئی، اِس ترمیم کا مقصد پاکستان کی جغرافیائی حدود کا اَز سَرِ نوتعین کرنا تھا، اصل آئین میں چونکہ مشرقی پاکستان کو ’متحدہ پاکستان‘ کا حصہ لکھا ہوا تھا اِس لیے ضروری تھا کہ آئین میں ترمیم کرکے مشرقی پاکستان کا نام حذف کیا جاتا […]
امریکیوں کے سچے لطیفے
ایک امریکی اپنے دوستوں کو پسندیدہ لطیفہ سنا رہا تھا۔ ’’جہنم ایک ایسی جگہ ہے جہاں باورچی برطانوی ہیں، ویٹر فرانسیسی ہیں، پولیس والے جرمن ہیں اور ٹرینیں اطالوی چلاتے ہیں۔“ گروپ میں موجود واحد یورپی نے ایک لمحے کیلئے لطیفے پر غور کیا اور جواب دیا، ’’میں پولیس اور ٹرینوں کے بارے میں تو […]
کیا فلسفہ پڑھنے کا فائدہ ہے؟
مجھے ٹھیک سے یاد نہیں، غا لباً یہ بات حکیم سنیکا نے کہی تھی کہ انسان کو زندگی میں کسی ایک فلسفی کو اپنا دوست بنا لینا چاہیے، مراد یہ ہے کہ جو فلسفی آپ کو پسند ہو اُس کی کتابیں پڑھنا شروع کر دیں۔ میں نے اِس قول میں کچھ یوں ترمیم کی ہے […]
مرغی، سانپ اور دانشور
ہم نے پوچھا دیسی مرغی ہے، اُس نے کہا بالکل ہے، وہ ہمیں باڑے میں لے گیا، وہاں مرغیاں بھاگتی پھر رہی تھیں، اُس نے ایک مرغی کو دبوچنا چاہا، مگر وہ پھڑپھڑا کر اُس کے ہاتھ سے نکل گئی، اُس نے اپنے ساتھی کو بلایا، دونوں نے مرغی کو گھیرا ڈالا، مرغی نے چھلانگ […]
وی پی این غیر شرعی۔ الحمدللّٰہ
الحمدللّٰہ ۔ ہم خدا کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ بالآخر کسی کو تو خیال آیا کہ اِس ملک کا بنیادی مسئلہ اور اُس کا حل کیا ہے۔ اب دنیا کی کوئی طاقت ہمیں منزل مقصود پانے سے نہیں روک سکتی، جنہیں منزلِ مقصود کا علم نہیں وہ جان لیں کہ تاندلیانوالہ میں چوہدری […]
ٹیکسٹ بُک دانشور اور دہشت گردی کی حمایت
یادش بخیر۔ 2005/06 میں جب ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں آنا شروع ہوا تواُس وقت زیادہ تر حملے سیکورٹی فورسز پر کیے جاتے تھے، مجھے یاد ہے جب باجوڑ کے ایک مدرسے پر امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 69معصوم بچے شہید ہوئے تھے، تو اِس کے جواب میں اگلے ہی ماہ […]
کیا ہم نا شکری قوم ہیں؟
’’جناب! ہم اگلے دو گھنٹوں میں مر جائیں گے!‘‘ یہ ایک تیس سالہ شخص کے الفاظ تھے جو چند ماہ قبل اپنی بیوی اور پانچ سالہ بیٹی کے ہمراہ میرے دوست سے اُس کے دفتر میں ملنے آیا تھا۔ میرا دوست ایک اردو اخبار میں کالم نگار ہے، یہ الفاظ سن کر اُس کی ریڑھ […]
آرٹ پر ایک مکالمہ
’’اگر آرٹسٹ پولیٹکلی کمٹڈ نہیں ہے تو اُس کا آرٹ ریلیونٹ نہیں ہے، کیوں ڈاکٹر؟‘‘ ”مجھے اِس بحث میں کیوں الجھا رہے ہیں؟“ ”سیریسلی!“ ”آرٹسٹ کسی بھی پولیٹکل آئیڈیالوجی میں یقین رکھے یا کسی بھی پولیٹکل پارٹی کا ممبر بن جائے یہ اُس کا نجی فیصلہ ہے، میں اِسے اُس کے آرٹ کے ریلیونٹ ہونے […]