صحافیوں کیلئے خطرناک ترین شہر

یہ 17مارچ 2021 کا واقعہ ہے۔ سکھر میں ایک نوجوان صحافی اجے کمار لالوانی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ انہیں تین گولیاں لگیں۔ زخمی صحافی کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ اجے کمار لالوانی ایک ٹی وی چینل کے لئے کام کرتے تھے اور ایک مقامی اخبار کے لئے […]

کراؤن پرنس نہیں چلے گا

ایک دفعہ ابوظہبی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید بن سلطان النیہان نے پاکستان کی ایک بہت طاقتور شخصیت سے کہا کہ آپ کے ہم وطن ہمارے ملک میں ہر ناممکن کو ممکن بنا دیتے ہیں اور ناقابلِ یقین کامیابیاں حاصل کرتے ہیں، کیا وجہ ہے کہ یہی پاکستانی اپنے وطن میں ایسی کامیابیاں […]

خبردار! آگے خطرہ ہے

کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے اِس دور میں انسان سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرتے نظر آئیں گے۔ اور جو اُکھڑی سانسوں کے ساتھ اسپتال پہنچ جاتا ہے اُسے آکسیجن مشکل سے ملتی ہے اور بچ نہ پائے تو قبرستان میں جگہ بھی مشکل سے ملتی […]

توہین رسالتؐ کیسے روکی جائے؟

والٹیئر فرانس کا مشہور فلسفی اور ادیب تھا جس کی تحریروں نے انقلابِ فرانس کی بنیادیں کھڑی کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُس نے فرانس کے لوگوں کو طاقتور حکمرانوں اور کیتھولک چرچ کے بارے میں سوالات اٹھانے کی جرأت دی اور اسی لئے کئی بار جیل بھی گیا۔ والٹیئر نے 1736میں مسلمانوں کے […]

یہ گُڈے گُڈی کا کھیل

یقین مانیے! اِس رمضان کے پہلے چار پانچ دن بہت تکلیف میں گزرے۔ رمضان تو رحمتوں کا مہینہ ہے لیکن اِس رمضان میں پاکستان کے مسلمان ایک دوسرے کے لئے زحمت بن گئے۔ پہلے روزے سے ایک دن قبل ملک کے مختلف شہروں میں اچانک اہم سڑکیں بند کردی گئیں۔ ٹی وی چینلز کی اسکرینوں […]

دھند اور دہشت کی شکست

کوئی مانے یا نہ مانے لیکن 10اپریل 2021ءکو ڈسکہ والوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اس دن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75میں ایک ضمنی الیکشن تھا لیکن اس ضمنی الیکشن پر پورے پاکستان کی نظریں مرکوز تھیں۔ ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن کی سب سے بڑی […]

پی ڈی ایم کی نہیں اپنی فکر کیجئے!

ایک دفعہ نہیں بار بار لکھا کہ عمران خان کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ عمران خان کو خطرہ ہے تو عمران خان سے ہے۔ کئی ہفتے پہلے میں نے اپنے اسی کالم میں عمران خان کی حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ایک سراب قرار دیا تو سوشل میڈیا پر سرگرم ایک وفاقی وزیر […]

23 مارچ اور آدھا سچ

ہم پاکستانیوں کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہمیں اپنی تاریخ کے متعلق ہمیشہ آدھا سچ بتایا گیا۔ آدھے سچ کی عمارت پر جو پاکستان کھڑا کیا گیا اس کا جغرافیہ بدل دیا گیا اور ہم نے آدھا پاکستان کھو دیا۔ آج بھی پاکستان میں کسی پبلک فورم پر یہ بحث کرنا بہت […]

ایک تھی تحریک انصاف

عمران خان کی حکومت اور اُن کی اپوزیشن دونوں ایک سراب ہیں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ حکومت اور اپوزیشن میں سراب کہاں سے آ گیا؟ اُردو اخبارات و جرائد اور کتابوں کے قارئین کے لئے سراب کوئی نیا لفظ نہیں ہے لیکن حکومت اور اپوزیشن کے کچھ انگلش میڈیم رہنمائوں کے لئے سراب […]

خواجہ صاحب! مبارک ہو

خواجہ محمد آصف کو اِس صاحبِ اقتدار کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جس نے اُن کی گرفتاری کیلئے بار بار فریاد کی تھی۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ صاحبِ اقتدار تو گرفتاری کیلئے حکم دیتا ہے، فریاد تو مظلوم لوگ کرتے ہیں تو پھر میں نے فریاد کا لفظ کیوں استعمال کیا؟ آپ بالکل […]