پیرو مرشد لختِ حسنین!

میرے لئے یہ یادگار دن تھا کہ جس شہر کی گلیوں میں دوسرے بچوں کے ساتھ میں کھیلتا رہا، جس کے ایم بی پرائمری سکول سے میں نے پانچ جماعتیں پاس کیں جس کے ہیڈماسٹر سوہدرہ سے آتے تھے اور اب اسی سوہدرے کے پرانے باسی پیر سید لخت حسنین نے میری اتنی عزت افزائی […]

ہتک آمیز مواد !

ایک وقت تھا کہ لاہور کے علاوہ اسلام آباد بھی ادیبوں کا گڑھ بن چکا تھا۔ یہاں جوش ملیح آبادی، ممتاز مفتی،قدرت اللہ شہاب، محمد منشا یاد، رشید امجد، پروین شاکر ، صدیق سالک، شفیق الرحمان، کرنل محمد خاں،سید ضمیر جعفری، احمد فراز، احمد دائود اور بہت سے دوسرے سینئر اور قابل ذکر جونیئر ادیب […]

مجھ سا ہو تو سامنے آئے!

ہمارے ارد گرد بے شمار لوگ ایسے ہیں جو خود پر عاشق ہیں۔ یہ خود پسند لوگ ہمہ وقت اپنے قصیدے پڑھنے میں لگے رہتے ہیں ایسے بلند بانگ قصیدے کہ فردوسی بھی ان کے سامنے کورنش بجا لائے، میرے جاننے والوں میں بھی ایسے خود پسند افراد موجود ہیں جن کی ایک بڑی تعداد […]

ان ہاتھوں سے نہلایا ہے جی اسے!

بہت افسوس ہوا تمہارے دوست جیرے پہلوان کی وفات کا سن کر بہت پیارا آدمی تھا۔ ان ہاتھوں سے نہلایا ہے جی اسے۔ ایک ہی تو اپنا دوست تھا آج کل ایسے کہاں ملتے ہیں۔ ’’اسے ہوا کیا تھا!‘‘ ہونا کیا تھا بالکل ٹھیک ٹھاک تھا، ایک دن پہلے اکھاڑے میں اس کے ساتھ زور […]

مجمع باز

اب مختلف میزوں سے ادیبوں کی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی تھیں اور وہ اپنے اپنے دل پسند موضوعات پر باآواز بلند اظہار خیال کر رہے تھے۔ دو تین میزو ںپر بحث میں تو غالباً تلخی بھی پیدا ہو گئی تھی کیونکہ ایک ادیب کی ہسٹریائی چیخیں ہماری میز کی حدود میں داخل ہو […]

میری کہانی

ماڈل ٹاؤن میں تو میں آگیا۔وہاں ہائی اسکول میں بھی داخلہ مل گیا۔ سو پہلے مجھے اپنے نئے اسکول کے بارے میں بتانا ہے۔یہاں آ کر کچھ ایسے لگا کہ میں امریکہ کے کسی اسکول میں داخل ہوگیا ہوں۔ اس مبالغہ آرائی کی وجہ وزیرآباد کا پرائمری اسکول تھا جہاں ہم فرش پر بیٹھ کر […]

اپنے سائز کا اقبال

ہم کلیاتِ اقبال میں سے اپنے سائز کا اقبال تلاش کرتے ہیں اور پھر اسے محفلوں میں لئے پھرتے ہیں۔ اقبال وہ جن ہے جس کا قد آسمان سے باتیں کر رہا ہے اور جس کے بازو مشرق اور مغرب میں پھیلے ہوئے ہیں ۔اسے دیکھ کر ہمیں اپنی کوتاہ دامنی کا احساس ہونے لگتا […]

اپنا قد بڑھائیں!

لوگ انگریزوں اور انگریزی کے بارے میں جو چاہیں کہیں مگر سچی بات یہ ہے کہ مجھے انگریز اور انگریزی دونوں سے بہت رغبت ہے تاہم براہ کرم ’’انگریز‘‘ اور ’’انگریزی‘‘ کو ’’مذکر‘‘ اور ’’مونث‘‘ کے معنوں میں نہ لیا جائے۔ کیونکہ انگریز سے میری مراد مروجہ معنوں میں انگریز قوم اور انگریزی سے مراد […]

میری کہانی! (ساری اقساط)

1947ءمیں ہم لوگ امرتسر سے ہجرت کرکے وزیر آباد آ گئے۔ یہاں میری نانی اپنے سائیں بیٹے کے ساتھ رہتی تھیں۔ امرتسر میں ہم لوگ سامان سے لدا ہوا ایک نیا مکان چھوڑ کر آئے تھے اُس کے بدلے وزیر آباد کے گلہ بکریاں والا محلہ لیر چونیاں کے ایک مکان میں ہمارے خاندان کو […]

قارئین کرام میں بھکاری نہیں ہوں!

صبح گھر سے نکلیں تو چاروں طرف فقیر ہی فقیر نظر آتے ہیں، کوئی اپنا آدھا بازو دکھا کر بھیک مانگتا ہے، کوئی کسی کم سن بچی کے کاندھے پر ہاتھ رکھے کالی عینک لگائے آپ کے سامنے ہاتھ پھیلا دیتا ہے، کوئی گڑگڑاتے ہوئے چہرے کے ساتھ ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو جاتا ہے، […]