ایک دفعہ کا ذکر ہے!
یہ ڈھائی تین سو سال پہلے کی بات ہے، یہ میری جوانی کے دن تھے اور ہر روز روزِ عید تھا، ہر شب ، شب برات۔ دوستوں کے ساتھ نائو نوش کی محفلیں جمتیں، میرے یار دوست پتہ نہیں کیوں چاہتے تھے کہ شہر میں میری شہرت ایک صاحب کرامات بزرگ کے طور پر ہو […]
ایک شہر اپنا اپنا سا!
عمان کا شہر مسقط مجھے اپنا دوسرا گھر لگتا ہے کہ یہاں قمر ریاض رہتا ہےاور یوں میرا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ عمان میں آنے والے بہت سے سفیروں سے ملاقاتیں رہیں اور یوں یہاں کے حالات پتہ چلتے رہے ۔ علی جاوید سے لے کر اب عمران علی چودھری تک سب سے ملاقات […]
آپ کا تابعدار کالم نویس!
محترم ایڈیٹر صاحب (اے او اے) گزارش ہے کہ بندہ نے اپنے کالم کیلئے آپ کے اخبار کو منتخب کیا ہے۔اِس ناچیز کو صرف اردو پر نہیں، انگریزی پر بھی عبور حاصل ہے جس کا ایک ادنیٰ سا ثبوت میں نے خط کے آغاز میں ’’اسلام علیکم‘‘ کی بجائے ’’اے۔ او۔ اے‘‘ لکھ کر دے […]
ناقابلِ اشاعت چند معروضات!
میں جب کبھی جہاز پر سفر کرتا ہوںتو بس یوں سمجھیں کہ ہر بار ایک احساسِ ندامت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ اس لئے نہیں کہ جہاز پر سفر کی آسائش سب کو حاصل کیوں نہیں بلکہ اس لئے کہ سیکورٹی والے تلاشی بہت لیتے ہیں۔ تلاشی سے فراغت کے بعد میں ہر بار آئینے […]
آپ پاگل نہیں ہیں!
گزشتہ روز کتابوں کی جھاڑ پونچھ کے دوران میری نظر ایک کتاب ’’نفسیاتی و اعصابی بیماریاں‘‘ پر پڑی۔ جو کتاب مجھے ملی یہ حصہ دوم پر مشتمل تھی۔ اس کے بعد میں نے اس کتاب کا حصہ اول تلاش کرنے کی بہت کوشش کی مگر مجھے نہیں ملا۔ یہ کتاب اللہ جانے کب سے کتابوں […]
ایک ہوتا تھا ڈرائیور…!
میں عمر کے طویل حصے میں اپنی کار خو د ڈرائیو کرتا تھا۔ میری بدقسمتی کہ میں نے بالآخر ایک ڈرائیور ملازم رکھ لیا۔ ذیل میں اُس ڈرائیور کا خاکہ ہے۔ میرا ڈرائیور ڈرائیونگ کے علاوہ سب کچھ جانتا ہے۔ اُس کا خیال ہے کہ سیاست، سفارت، مذہب، معیشت اور صحافت وغیرہ کے بارے میں […]
عقاب برائے فروخت
نوٹ :موجودہ عرب اسرائیل جنگ کے تناظر میں کالم میں پائی گئی کوئی مطابقت اتفاقی ہو گی: دو عشرے قبل کراچی کے ایک فائیوا سٹار ہوٹل سے نکلتے ہوئے میری نظر گیٹ پر بیٹھے ایک مفلوک الحال سے شخص پر پڑی اس نے اپنے ہاتھ پر ایک عقاب بٹھایا ہوا تھا اور اس کی آنکھوں […]
مغربی عورتوں کی بے حیائی!
مجھے بہت دفعہ یورپ اور امریکہ جانے کا اتفاق ہوا ہے۔مغربی ممالک سے جب بھی واپسی ہوتی ہے کچھ لوگ وہاں کے بارے میں کچھ ناگفتنی باتیں سننے کے لئے بے تاب ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ ختم ہونے ہی میں نہیں آتا ابھی گزشتہ روز ایک بزرگ تشریف لائے وہ اس وقت 80۔85کے پیٹے […]
کچھ من گھڑت باتیں!
بھیا ایک بات تو بتاؤ بولو انسان کو نہانے میں کتنی دیر لگتی ہے؟ یہی کوئی پانچ سات منٹ ! کئی لوگ ایک ایک گھنٹے تک نہاتے رہتے ہیں یہ کیا چکر ہے؟ آج سے ہزاروں سال پہلے کا جو انسان تھا وہ ان دنوں اپنی ان تمام دبی ہوئی خواہشات کی تکمیل کر رہا […]
ٹینڈے اور میں!
دیکھیں جی دنیا کا ہر شخص جب اس دنیا میں برآمد ہوتا ہے تو وہ بچے کی فارم ہی میں ہوتا ہے یہ بھی اللّٰہ کی رحم دلی ہے، سو میں بھی جب اس دنیا میں آیا تو بچہ ہی تھا،میں بڑا ہونے کی خواہش کبھی نہ کرتا اگر گھر میں ایک ہفتے کے دوران […]